ڈپٹی سپیکر آزادجموںوکشمیر قانون ساز اسمبلی سردار عامر الطاف کی زیر صدارت تلاوت کلام پاک سے اجلاس کا آغاز

منگل 28 مئی 2019 20:11

مظفرآباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2019ء) ڈپٹی سپیکر آزادجموںوکشمیر قانون ساز اسمبلی سردار عامر الطاف کی زیر صدارت منگل کے روز تلاوت کلام پاک سے اجلاس شروع ہوا۔ اجلاس کے آغاز میں وزراء حکومت راجہ محمد نصیر خان، چوہدری محمد اسماعیل ،چوہدری جاوید اختر اور ممبر اسمبلی محترمہ رفعت عزیز کی رخصت کی درخواستیں ایوان نے اتفاق رائے سے منظور کیں۔

(جاری ہے)

اجلاس میں آزادکشمیر کے وزیر قانون و پارلیمانی امور اور چیئرمین مجلس منتخبہ سردار فاروق احمد طاہر نی3مسودات قانون جن میںدی آزادجموںوکشمیرفیملی کورٹس ترمیمی ایکٹ ,2019.دی فیڈرل پبلک سروس کمیشن ریپیل ایکٹ ،,2019اور دی آزادجموںوکشمیرممبرز آف الیکشن کمیشن(ٹرمز اینڈکنڈیشنز) ایکٹ ،,2019 پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں زیر غور لانے کے لیے پیش کی جسے ایوان نے بحث کے بعد اتفا ق رائے سے منظور کر لیا۔ بعدازاں ڈپٹی سپیکر قانون ساز اسمبلی سردار عامر الطاف نے اجلاس کی کارروائی کے بعد اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا۔