مقبوضہ کشمیر کے علاقے سوپور میں نوجوانوں کی شہادت پر ہڑتال

جمعہ 31 مئی 2019 11:39

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2019ء) مقبوضہ کشمیر کے علاقے سوپور میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں دونوجوانوں کی شہادت پر جمعہ کو سوپور میں مکمل ہڑتال کی گئی۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے آصف احمد وار اورنصیر احمد میر نامی نوجوانوںکو گزشتہ روز سوپور کے علاقے ڈانگر پورہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا تھا۔ دکانیں اور کاروباری ادارے بند ہیں جبکہ سڑکوں پرٹریفک کی آمد ورفت بند معطل ہے۔عینی شاہدین کے مطابق سوپور قصبے اور اس کے ملحقہ علاقوں سے بڑی تعداد میں لوگ شہید نوجوانوں کے اہلخانہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے وار پورہ اور بڑاتھ کلاںکے علاقوں میں ان کے گھروں کو جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :