مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوجیوں نے گزشتہ ماہ (مئی) 34کشمیریوں کو شہیدکیا، رپورٹ

ہفتہ 1 جون 2019 12:26

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2019ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دوران گزشتہ ماہ مئی میں 34کشمیریوں کو شہید کیا۔ ان میں سے تین افراد کو دوران حراست شہید کیا گیا۔کشمیر میڈیا سروس کے ریسرچ سیکشن کی طرف سے ہفتہ کوجاری کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق ان شہادتوں کے نتیجے میں4خواتین بیوہ جبکہ 10بچے یتیم ہوگئے۔

(جاری ہے)

اس عرصے کے دوران بھارتی فورسز اہلکاروںنے پرامن مظاہرین پر گولیاں، پیلٹ اور آنسو گیس کے گولے داغ کر601افراد کوشدیدزخمی کیاجبکہ ایک خاتون سمیت 156شہریوں کو گرفتار کیا جن میں زیادہ تر حریت رہنما،کارکن اور نوجوان شامل تھے۔گرفتار کئے جانے والوں میں سے 7 پر بعد میں کالا قانون ’’پبلک سیفٹی ایکٹ‘‘لاگو کیا گیا۔بھارتی فورسز نے 39مکانات کو نقصان پہنچایا اور لوٹ مار کی جبکہ کم ازکم 5خواتین کوبے حرمتی کا نشانہ بنایا۔