Live Updates

زرداری جن کیسز میں گرفتار ہوئے وہ تمام ن لیگ کے دور کے ہیں،ن لیگ کی حکومت نے اپنے دونوں ادوار میں زرداری کو جیل بھجوایا، سید صمصام علی بخاری

منگل 11 جون 2019 22:40

زرداری جن کیسز میں گرفتار ہوئے وہ تمام ن لیگ کے دور کے ہیں،ن لیگ کی حکومت ..
لاہور۔11 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2019ء) صوبائی وزیراطلاعات و ثقافت سید صمصام علی بخاری نے کہا ہے کہ زرداری جن کیسز میں گرفتار ہوئے ہیں وہ تمام نون لیگ کے دور کے ہیں۔نون لیگ کی حکومت نے اپنے دونوں ادوار میں زرداری کو جیل بھجوایا۔ نون لیگ والے اب عوام کو کیسے بتائیں کہ زرداری کے خلاف یہ کیسز انہی کے دور میں بنے ہیں۔ کرپٹ عناصر ایک دوسرے کے پیچھے چھپ کر عوام کو کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

نیب ایک آزاد اور خود مختار ادارہ ہے جس کے موجودہ چیئرمین کا انتخاب لیڈر آف دی ہاوس اور لیڈر آف دی اپوزیشن نے متفقہ طور پر کیا ۔حمزہ شہباز کی ضمانت منسوخ ہوئی ہے تو عدالت کے حکم پر ہوئی ہے۔ عدالتیں جانیں اور یہ لوگ۔ حکومت کا اس معاملے سے سے دور کا بھی واسطہ نہیں۔

(جاری ہے)

اگر یہ لوگ جمہوری روایات پر یقین رکھتے ہیں تو اپنے آپ کو احتساب کے لئے پیش کریں۔

ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے اپنے دفتر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صمصام بخاری نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور اور نون لیگ کا اتحاد ان ہولی الائنس ہے۔ یہ چارٹر آف ڈیموکریسی نہیں بلکہ چارٹر آف پروٹیکشن آف کرپشن ہے۔ پی ٹی آئی احتساب کا مینڈیٹ لے کر آئی تھی، ہم انصاف کی راہ میں میں رکاوٹ بنیں گے نہ کسی کو بننے دیں گے۔

اب ریڑھی والا ہو یا وزیر اعظم سب کے لیے ایک ہی قانون ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ فالودے والے کے اکاؤنٹ سے اربوں روپے نکلتے ہیں تو اس کا بینیفشری ان کے گھر کا کوئی فرد ہوتا ہے۔ حکومت کا فرض ہے کہ عدالت جو بھی حکم دے اس کی تعمیل کرائی جائے۔یہ لوگ سیاسی قیدی نہیں ہیںبلکہ سنگین وائٹ کالر کرائم میں ملوث سیاستدان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن پارٹیاں حکومت مخالف تحریک چلانے کا بھی شوق پورا کرلیں لیکن یہ عوام کو اپنے حق میں بتائیں گی کیا۔

گرفتار ارکان کو اسمبلی میں میں لانے کے لئے لیے پروڈکشن آرڈر کا اختیار سپیکر کے پاس ہے۔ جمہوری حدودمیں رہتے ہوئے احتجاج ہر جماعت کا حق ہے مگر لا اینڈ آرڈر کا مسئلہ پیدا کیا گیا تو پھر پولیس اپنا فرض ادا کرے گی۔ ایک سوال کے جواب میں صمصام بخاری نے کہا کہ الطاف حسین کی گرفتاری خوش آئند ہے۔ وہ پاکستان کے نہیں بلکہ برطانیہ کے شہری ہیں۔

سکاٹ لینڈ یارڈ نے انہیں نفرت آمیز تقاریر اور منی لانڈرنگ کے الزامات پر گرفتار کیا ہے جو اچھی بات ہے۔ ایک اورسوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز پہلے بھی بھی کوئی کوئی خاص کردار ادا نہیں کر رہے تھے اس لئے ان کے نہ ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ صمصام بخاری نے کہا کہ نواز لیگ اور پیپلز پارٹی احتجاج کی آڑ میں اپنی کرپشن چھپارہے ہیں۔

بلاول بھٹو کی پریس کانفرنس سے صوبائیت کی بو آ رہی تھی۔ نواز لیگ کو زرداری صاحب کی گرفتاری پر شیرینی بانٹنی چاہیے تھی۔ پنجاب سے پیپلز پارٹی کو ملنے والا ریسپانس اب سندھ کا رخ کرے گا۔ کرپشن کوئی بھی کرے اُسے احتساب کیلئے تیار رہنا چاہیے۔عوام پیپلز پارٹی اور نواز لیگ کے ادوار کی کوتاہیاں بھگت رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اصل ایشوز کو بھول کر'' ڈی ٹریک'' ہو چکی ہے۔اب نواز شریف کبھی بھی زرداری صاحب کی حمائیت نہیں کریں گے۔ شہباز اور نواز کا بیانیہ لیگی کارکنوں کیلئے درد سر بن رہا ہے۔ پیپلز پارٹی کے بچے کھچے کارکن بھی باہر نہیں نکلیں گے۔عمران خان کرپشن کے خاتمے کی جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات