مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں دو اور کشمیری نوجوان شہید

پیر 17 جون 2019 11:45

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2019ء) مقبوضہ کشمیرمیںبھارتی فوجیوںنے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع اسلام آباد میں دو اور نوجوانوںکو شہید کردیا۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوںنے ان نوجوانوںکو ضلع کے علاقے بڈورہ اچھہ بل میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ ایک پولیس افسر نے میڈیا کو بتایا ہے کہ علاقے میں فوجی کارروائی جاری ہے۔ اس سے قبل بھارتی فوجیوںنے علاقے میں تلاشی اور محاصرے کی پر تشدد کارروائی شروع کی تھی ۔ قابض انتظامیہ نے ضلع اسلام آباد میں موبائیل انٹرنیٹ سروس معطل کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :