Live Updates

سندھ سے رکن پارلیمنٹ کو وزارت ملنے پر خوشی ہے،

امید ہے وزیر اعظم عمران خان اپنے وعدے پورے کریں گے، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیا سے گفتگو

بدھ 19 جون 2019 14:19

سندھ سے رکن پارلیمنٹ کو وزارت ملنے پر خوشی ہے،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ امید کرتا ہوں کہ وزیراعظم عمران خان نے کراچی سمیت پورے ملک سے جو وعدے کئے ہیں وہ پورے کریں گے۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میرے لئے خوشی کی بات ہے کہ میرے صوبے سے کسی کو وزارت ملی ہے۔

ایم کیو ایم کے دوستوں کے لئے خوش ہوں کہ ان کے پاس اضافی وزارت آگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کراچی کے لئے کے فور منصوبے کی پوری فنڈنگ کو کہا مگر وہ ابھی نہیں ہوئی۔ وزیراعظم نے کراچی پیکج کا اعلان کیا اس پیکج کے لئے فنڈز کافی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے دوستوں کے لئے خوش ہوں کہ ان کے پاس اضافی وزارت آگئی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات