Live Updates

نوازشریف سے اہل خانہ، کارکنوں اور پارٹی راہنماﺅں کی ملاقاتوں پر پابندی فسطائی سوچ ہے. شہبازشریف

بجٹ مہنگائی میں مزید اضافے کی نوید سنائے گا، ڈالرکے مقابلے میں روپے کا گراﺅ عام لوگوں پرمزید بوجھ بنے گا. بیان

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 20 جون 2019 13:50

نوازشریف سے اہل خانہ، کارکنوں اور پارٹی راہنماﺅں کی ملاقاتوں پر پابندی ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 جون۔2019ء) مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائدِ حزبِ اختلاف شہباز شریف نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقاتوں پر پابندی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف سے اہل خانہ، کارکنوں اور پارٹی راہنماﺅں کی ملاقاتوں پر پابندی فسطائی سوچ ہے، نوازشریف کے ساتھی ڈٹ کر فسطائی سوچ کا مقابلہ کریں گے.

اپنے ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ عمران نیازی جو مرضی ہتھکنڈے استعمال کرلیں، آئی ایم ایف کا عوام دشمن بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے، وہ ہم پر جتنا بھی ظلم کرلیں، قوم پر بجٹ کا ظلم نہیں چلنے دیں گے.

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے سر پر بجٹ منظور نہ ہونے کا خوف سوار ہے، 3 بار کے منتخب اور عوام کو ریلیف دینے والے وزیراعظم سے عوام سے ریلیف چھیننے والا سلیکٹڈ وزیراعظم خوفزدہ ہے.

شہبازشریف نے کہا کہ نواز شریف سے ذاتی معالج کو نہ ملنے دینا اور اس بارے میں کچھ نہ بتانا انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے، پنجاب حکومت کٹھ پتلی ہے، عمران نیازی کے اشاروں پر یہ سب کیا جا رہا ہے. شہبازشریف نے کہا کہ حکومت کے پاس مسائل سے معیشت کو نکالنے کی صلاحیت نہیں ہے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں کہا کہ حکومت کی معاشی پالیسی کی وضاحت کیسے کریں گے؟شہبازشریف نے کہا کہ بجٹ مہنگائی میں مزید اضافے کی نوید سنائے گا، ڈالرکے مقابلے میں روپے کا گراﺅ عام لوگوں پرمزید بوجھ بنے گا.

انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس معیشت کوچلانے کے لیے منصوبہ بندی نہیں ہے، حکومت کے پاس مسائل سے معیشت کو نکالنے کی صلاحیت نہیں ہے. یاد رہے کہ گزشتہ روز اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہم نے چین کے ساتھ پورٹ قاسم میں ساڑھے 12 سو میگا واٹ کے منصوبے، ہائیڈرو پاور اور دیگر سڑکوں کے منصوبوں پر معاہدے کیے‘ انہوں نے بجٹ 20-2019 مسترد کر دیا تھا. قائد حزب اختلاف نے نئے بجٹ میں بجلی اور گیس کی قیمتیں مئی 2018 کی سطح پر لانے، مزدور کی کم از کم تنخواہ 20 ہزار روپے کرنے، تیل اور گھی پرعائد ٹیکس واپس لینے، گریڈ 16 کے ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد اضافہ اور ماہانہ ایک لاکھ روپے تنخواہ والے کوٹیکس استثنیٰ دینے کا مطالبہ کیا تھا.
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات