Live Updates

ملک لوٹنےوالوں کواحتسابی شکنجے سے گزرنا ہوگا، عمران خان

بجٹ میں غریب آدمی کو فوکس کیا گیا، حکومت اپنے اتحادیوں کوساتھ لے کر چلے گی۔وزیراعظم عمران خان کی چودھری شجاعت کی قیادت میں ق لیگی وفد سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 21 جون 2019 15:54

ملک لوٹنےوالوں کواحتسابی شکنجے سے گزرنا ہوگا، عمران خان
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21 جون 2019ء) وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملک لوٹنے والوں کواحتسابی شکنجے سے گزرنا ہوگا، بجٹ میں غریب آدمی کوفوکس کیا گیا، حکومت اپنے اتحادیوں کوساتھ لے کر چلے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے سربراہ ق لیگ چودھری شجاعت کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں وفاقی حکومت اور حکومت پنجاب کے بجٹ پاس کروانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفد میں سربراہ ق لیگ چوہدری شجاعت حسین، اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویزالہیٰ، مونس الہیٰ اورچوہدری طارق بشیرچیمہ شامل تھے۔ اس موقع پر ق لیگ نے حکومت کی غیرمشروط حمایت جاری رکھنے کےعزم کا اعادہ کیا۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ مرکزاور صوبے میں بجٹ منظور کروانے میں اپنا بھرپور کردارادا کرینگے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت کی دوٹوک حمایت پرمسلم لیگ کی قیادت کا مشکور ہوں۔

حکومتی اتحادیوں کوساتھ لیکر چلیں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بجٹ میں غریب آدمی کوفوکس کیا گیا ہے۔ لوٹ مار کرنے والوں کواحتساب کے شکنجے سے گزرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی بہتری کے لیے اقدامات اٹھاتے رہیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت ق لیگ کو ایک اور وزارت دینا چاہتی ہے۔ دوسری جانب سینئر تجزیہ کار ظفر ہلالی نے کہا کہ اسد عمر نے قومی اسمبلی میں عوامی مسائل پر خطاب کرکے واضح پیغام دیا کہ میں آگیا ہوں ، میں نے اپنے آپ کو بحال کرلیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف ڈیل نہ کرنے پرمجھے ہٹایا گیا، جبکہ میں عوامی مفادات میں ڈیل کرنا چاہتا تھا۔ ظفر ہلالی نے کہا کہ اس سے بڑی ایک منتخب وزیرکیلئے بے شرمی یا توہین کیا ہوگی؟ کہ اس کو ہٹا دیا گیا ہے۔اسد عمر نے اشارہ بھی دیا ہے کہ عمران خان ہے ،لیکن میں بھی ہوں۔اسد عمر کو موقع ملا لیکن وہ سوچ رہے ہیں کہ وہ حفیظ شیخ کی نسبت بہتر معاملات طے کرنا چاہتے تھے۔

ظفر ہلالی نے کہا کہ فواد چودھری نے سمیع ابراہیم کو مارا، کسی نے معذرت کی؟ کسی نے فواد چودھری کو وزارت سے ہٹایا؟خسرو بختیار کو نہیں نکالا، وہ تین شوگر ملز کی دلیل نہیں دے گا۔اس کو نہیں نکالا گیا؟اسی لیے اسد عمر نے کہا کہ اگر ہم سب کو نکال دیں گے توپارٹی کا کیا حا ل ہوگا؟ظفر ہلالی نے کہا کہ اس سے کیا لگتا ہے؟ کہ تحریک انصاف میں فاروڈ بلاک بن گیا ہے یا بننے جا رہا ہے؟ اس موقع پر پروگرام میں سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا کہ میرا نہیں خیال کہ اسد عمر فاروڈ بلاک بنائے گا، کیونکہ وہ انتقام لینے والا آدمی نہیں ہے۔

اصولی طور اسد عمر نے ٹھیک بات کی ہے۔اس نے یاد دلایا کہ اس کی عزت اور وقار ہے۔ ہارون الرشید نے کہا کہ آصف زرداری نے پریشر ڈالنے کیلئے بلاول بھٹو کو رکھا ہوا ہے۔پاکستان میں احتساب سب کا ہوگا۔ احتساب کا عمل اب رکے گا نہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات