وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا مرحلہ وار پروگرام کے تحت صوبے کے ہر ضلع میںیونیورسٹی کے قیام کا اعلان

بارڈر ملٹری پولیس کی خالی آسامیوں پر بھرتیوں کا فیصلہ،جنوبی پنجاب کو ترقی کے لحاظ سے رول ماڈل بنائیں گے نکلسن روڈ کو نوابزادہ نصراللہ خان مرحوم کے نام سے منسوب کرنے کا نوٹیفکیشن فوری جاری کرنے کا حکم ، اراضی سنٹرز کیلئے کمیٹی تشکیل علی پور سے ترنڈہ محمد پناہ تک سڑک پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت بنائی جائیگی،مظفر گڑھ میں انڈسٹریل سٹیٹ قائم کرینگے وزیراعلیٰ سے ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے اراکین اسمبلی کی ملاقات، حلقو ں کے مسائل کے حل اور ترقیاتی کاموں کیلئے موقع پر ہی احکامات ممبران اسمبلی کی بہترین بجٹ اور جنوبی پنجاب کی ترقی کیلئے 35فیصد فنڈز مختص کرنے پر سردار عثمان بزدار کو مبارکباد

پیر 24 جون 2019 21:20

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا مرحلہ وار پروگرام کے تحت صوبے کے ہر ضلع میںیونیورسٹی ..
لاہور۔24 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے اراکین اسمبلی نے ملاقات کی۔4گھنٹے طویل ملاقات میں حلقوں کے مسائل، ترقیاتی کاموں اور فلاح عامہ کے منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا-وزیراعلیٰ اراکین اسمبلی کی تجاویز اور سفارشات خود نوٹ کرتے رہے اور اراکین اسمبلی کی جانب سے حلقو ں کے مسائل کے حل اور ترقیاتی کاموں کے حوالے سے موقع پر ہی احکامات جاری کئی-اراکین اسمبلی نے بہترین بجٹ اور جنوبی پنجاب کی ترقی کیلئے 35فیصد فنڈز مختص کرنے پر وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کو مبارکباد دی-اراکین اسمبلی نے کہاکہ جنوبی پنجاب کی ترقی کو سابق دور میں بری طرح نظر انداز کیا گیا-تحریک انصاف کی حکومت نے آپ کی قیادت میں پہلی بار جنوبی پنجاب کو اس کا حق دیاہی-وزیراعلیٰ نے مرحلہ وار پروگرام کے تحت صوبے کے ہر ضلع میںیونیورسٹی کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ جس ضلع میں یونیورسٹی موجود نہیں ،وہاں یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا-انہوںنے کہا کہ بارڈر ملٹری پولیس کی خالی آسامیوں پر بھرتیوں کا فیصلہ کر لیا گیاہے اوربھرتیاں میرٹ اور شفاف طریقے سے ہوں گی-انہوںنے کہاکہ جنوبی پنجاب کی ترقی اور خوشحالی کیلئے مختص فنڈز کسی اور مقصد کیلئے ا ستعمال نہیں ہوں گے اور ہماری حکومت جنوبی پنجاب کے فنڈز وہاں کے عوام کی ترقی و خوشحالی کے لئے ہی خرچ کرے گی-جنوبی پنجاب کو ترقی کے لحاظ سے رول ماڈل بنائیں گے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے دریائے سندھ کے کٹائو کے باعث لیہ اور راجن پور کے بعض علاقوں کو بچانے کیلئے ضروری اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ آبپاشی اس ضمن میں فوری طورپر ماڈل سٹڈی کرا کر اقدامات کری- انہوں نے کہاکہ سابق دور میں نمائشی منصوبوں کے فیتے کاٹے گئے اور ہماری حکومت نے اس غلط روایت کا خاتمہ کیاہی-محکمہ آبپاشی کے موجودہ انفراسٹرکچر کو بحال کریں گی- رجب طیب اردوان ہسپتال مظفر گڑھ کا دوسرا مرحلہ جلد مکمل ہوجائے گا جبکہ مظفر گڑھ ، ڈیرہ غازی خان دورویہ سڑک کا منصوبہ بھی آخری مرحلے میں ہی-مظفر گڑھ اور راجن پور میں یونیورسٹیاں بنائیں گے - وزیراعلیٰ نے مظفر گڑھ میں سڑکوں کی دیکھ بھال کے لئے مختص فنڈز کے غلط استعمال کی شکایت پر انکوائری کاحکم دیتے ہوئے کہاکہ تحقیقات کر کے آج شام تک رپورٹ وزیراعلیٰ آفس پیش کی جائی-ڈیرہ غازی خان ڈویلپمنٹ پیکیج میں کسی قسم کی کرپشن برداشت نہیں کروں گا-میں خود منصوبوں پر ہونے والے کام کی مانیٹرنگ کررہاہوں-وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم اور اینٹی کرپشن کے ادارے کو بھی چیک اینڈ بیلنس کی ہدایت کی ہی- انہوںنے کہاکہ راجن پور او رلیہ میں مد ر اینڈ چائلڈ ہسپتال بنائے جائیں گے -لیہ میں بہائو الدین ذکریا یونیورسٹی کے سب کیمپس کو اپ گریڈ کیاجائے گا-ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی ہماری ترجیح ہی-پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے اتھارٹی قائم کی گئی ہی-ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں تعلیم اور صحت کی سہولتوں کو مزید بہتر بنانے کیلئے خصوصی فنڈز رکھے گئے ہیں اوراراکین اسمبلی کی نشاندہی پر نئے کالجز کی تعمیر کیلئے فزیبلٹی رپورٹس مرتب کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں-لیہ ،مظفر گڑھ ، راجن پور اور ڈیرہ غازی خان میں ضرورت کے مطابق ریسکیو 1122 کے سٹیشن بھی قائم کئے جائیں گی-انہوں نے کہاکہ شہروں میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانا ایڈمنسٹریٹرز کی ذمہ داری ہے لہذا صفائی کے نظام میں بہتری کے لئے ایڈمنسٹریٹرز کو متحرک کردار ادا کرنا ہوگا-پانی چوری کے واقعات پر کسی سے کوئی رعایت نہیں ہوگی-پانی چوری کے واقعات کی روک تھام کیلئے متعلقہ ادارے اور محکمے فعال انداز میں موثر اقدامات جاری رکھیں-ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے لئے ہر طرح کے وسائل فراہم کریں گی- ایم ایم روڈ کو کشادہ کرنے کا منصوبہ بھی شروع کیاجارہاہی-وزیراعلیٰ نے نکلسن روڈ کو نوابزادہ نصراللہ خان مرحوم کے نام سے منسوب کرنے کے نوٹیفکیشن کے فوری اجراء کا حکم دیا-انہوںنے کہاکہ علی پور سے ترنڈہ محمد پناہ تک سڑک پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت بنائی جائے گی-مظفر گڑھ میں انڈسٹریل سٹیٹ قائم کرنے کا منصوبہ بھی بنایا گیاہی- انہوںنے کہاکہ کرپشن نے پہلے ہی ملک کا بیڑا غرق کیاہی-میں کسی کرپٹ اہلکار کو برداشت نہیں کروں گا-وزیراعلیٰ نے کرپٹ سرکاری افسران و اہلکاروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کاحکم دیا-وزیراعلیٰ نے اراضی سنٹرز کے حوالے سے شکایات کے ازالے کے لئے اعلی سطح کی کمیٹی تشکیل دی -کمیٹی میں سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات ، چیئرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی او رڈی جی لینڈ ریکارڈ اتھارٹی شامل ہوں گے -کمیٹی ایک ماہ کے ا ندر جامع سفارشات وزیراعلیٰ کو پیش کرے گی-انہوںنے کہاکہ 115نئے اراضی سنٹرز کی تعمیر کے منصوبے میں ایک دن کی بھی تاخیر برداشت نہیں کروں گا اور یہ سنٹرز دسمبر تک ہر صورت مکمل ہونے چاہئیں-وزیراعلیٰ نے کہاکہ ارکان اسمبلی سے مشاورت کا سلسلہ جاری رہے گااور پنجاب اسمبلی کے تمام ارکان کے لئے میرے دروازے کھلے ہیں- اراکین اسمبلی نے فرداً فرداً اپنے حلقوں اور علاقوں کے مسائل کے ساتھ ترقیاتی کاموں کے بارے میں تجاویز دیں-ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری،صوبائی وزراء محسن لغاری، سردار حسنین بہادر دریشک،رکن قومی اسمبلی سردار جعفر لغاری،چیف وہپ پنجاب اسمبلی سید عباس علی شاہ، چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز، کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن، آر پی او ڈیرہ غازی خان، مظفرگڑھ، لیہ، ڈیرہ غازی خان اور راجن پور اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز بھی اس موقع پر موجود تھے۔