Live Updates

حکومت کا الیکشن کمیشن ممبران کی تعیناتی پرسپریم کورٹ جانےکا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان اور لیڈرآف اپوزیشن کے درمیان الیکشن کمیشن ممبران کی تعیناتی پراتفاق رائے نہیں ہوپایا، پارلیمانی کمیٹی ممبران کی تعیناتی پر ڈیڈلاک کا شکار ہے۔ معاون خصوصی نعیم الحق کی میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 25 جون 2019 19:33

حکومت کا الیکشن کمیشن ممبران کی تعیناتی پرسپریم کورٹ جانےکا فیصلہ
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 جون 2019ء) وفاقی حکومت نے الیکشن کمیشن ممبران کی تعیناتی پر سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کرلیا۔وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور لیڈ ر آف اپوزیشن کے درمیان الیکشن کمیشن ممبران کی تعیناتی پراتفاق رائے نہیں ہوپایا، پارلیمانی کمیٹی بھی ممبران کی تعیناتی پر ڈیڈلاک کا شکار ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن کے ممبران سندھ اور بلوچستان کی تعیناتی کیلئے تاحال حکومت اور اپوزیشن میں ڈیڈلاک برقرار ہے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے میڈیا کو بتایا کہ پارلیمانی کمیٹی میں الیکشن کمیشن ممبران کی تعیناتی پرتاحال ڈیڈلاک کا برقرار ہے۔ اسی طرح وزیراعظم عمران خان اور لیڈ ر آف اپوزیشن شہبازشریف کے درمیان بھی الیکشن کمیشن ممبران کی تعیناتی پرکوئی اتفاق رائے نہیں ہوپایا۔

(جاری ہے)

جبکہ اس حوالے سے آئین بالکل خاموش ہے ، ہمارے پاس اس کے علاوہ کوئی چارہ نہیں کہ ہم سپریم کورٹ سے رجوع کریں۔ اس سے قبل وزیراعظم آفس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق بھی ملاقات میں موجود تھے۔ دوسری جانب وزیراعظم عمرا ن خان کی زیرصدارت اجلاس میں شریف فیملی کیلئے این آر او کا تذکرہ کیا گیا۔

جس پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اطلاع ہے شریف فیملی میں سے کسی نے عرب ملک کے سربراہ سے رابطہ کیا ہے۔ لیکن عرب ملک کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔ وزیراعظم نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ این آر او کسی صورت نہیں ہوگا جتنے مرضی رابطے کرلیں۔ عمران خان نے کہا کہ طیب اردگان کی جانب سے نوازشریف کی حمایت کا خدشہ تھا لیکن طیب اردگان نے نوازشریف سے متعلق کوئی بات نہیں کی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات