
افغان شرپسند تماشائیوں سے شکست ہضم نہ ہوئی، پاکستانی کھلاڑیوں پر حملے کی کوشش
میچ ختم ہوتے ہی شرپسند افغانی میدان میں کود پڑے اور پاکستانی کھلاڑیوں پر حملے کی کوشش کی، تاہم سیکورٹی اہلکاروں نے بروقت مداخلت کرکے پاکستانی کھلاڑیوں کو پویلین پہنچا دیا
محمد علی
ہفتہ 29 جون 2019
22:33


اس سے قبل میچ کے دوران بھی بدنظمی پیدا ہوئی تھی اور افغان شرپسندوں نے پاکستانی شائقین کرکٹ پر حملہ کیا تھا انہیں تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔
(جاری ہے)
آئی سی سی بھی اس معاملے کا نوٹس لے چکا ہے اور افغان کرکٹ بورڈ کیخلاف کاروائی عمل میں لائے جانے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ ورلڈ کپ کے اہم ترین میچ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو3وکٹوں سے شکست دیدی ،عماد وسیم نے مشکل صورتحال میں ناقابل شکست 49 رنز بناکر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ شاندار بیٹنگ پرفارمنس پر انہیں میچ آف دی میچ قرار دیا گیا۔اس فتح کے ساتھ ہی پاکستان نے پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ فور ٹیموں میں جگہ بنالی ہے۔ ہدف کے تعاقب میں اوپنر فخر زمان کو مجیب الرحمان نے میچ کی دوسری ہی گیند پر ایل بی ڈبلیو آﺅٹ کردیا۔اننگز کی ابتداءہی میں نقصان اٹھانے کے بعد امام الحق اور نئے آنےوالے بیٹسمین بابر اعظم نے ذمہ دارانہ اور محتاط انداز میں اننگز کو آگے بڑھایا اور ٹیم کا سکور 72 رنز تک پہنچادیا۔اس موقع پر امام الحق، محمد نبی کی گیند کو کریز سے باہر نکل کر کھیلنے کی کوشش میں 36 رنز بناکر سٹمپ آﺅٹ ہوگئے ۔افغانستان کو ایک اور بڑی کامیابی اس وقت ملی جب محمد نبی نے ان فارم بیٹسمین بابر اعظم کو 45 کے سکور پر کلین بولڈ کردیا،سینئر بیٹسمین محمد حفیظ بھی افغان سپنرز کے سامنے بے بس نظر آئے اور 35 گیندوں پر 19 رنز بناکر مجیب الرحمان کا شکار ہوگئے،ان فارم بیٹسمین حارث سہیل بھی لمبی اننگز نہ کھیل سکے اور 27 رنز بناکر راشد خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے،کپتان سرفراز احمد غیرضروری طور پر دوسرا رن لینے کی کوشش میں اپنی وکٹ گنوابیٹھے، وہ 18 رنز کی اننگز کھیل کر آﺅٹ ہوئے۔شاداب خان اور عماد وسیم نے ساتویں وکٹ کے لیے50رنز جوڑے جس کے بعد شاداب11رنز بنا کر رن آﺅٹ ہوگئے،افغانستان کا 228 رنز کا ہدف پاکستان نے آخری اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔ اس سے قبل ہیڈنگلے، لیڈز میں افغانستان کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔افغان بلے بازوں نے میچ کے ابتدائی اوور میں جارحانہ بیٹنگ کی تاہم شاہین شاہ آفریدی نے اپنے پہلے ہی اوور میں افغان اوپنر گلبدین نائب کو آﺅٹ کردیا، جس کے بعد آنے والے کھلاڑی حشمت اللہ شاہیدی پہلی ہی گیند پر پویلین لوٹ گئے،57 کے مجموعے پر اوپنر رحمت شاہ عماد وسیم کی گیند پر بابراعظم کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے، انہوں نے 43 گیندوں پر 35 رنز بنائے،اکرام علی خیل اور اصغرافغان نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 64 رنز بناکر ٹیم کو پوزیشن کو بہتر کیا لیکن اصغر افغان 42 رنز بناکر شاداب خان کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے،اگلے ہی اوور میں عماد وسیم نے اکرام علی خیل کو 24 کے سکور پر پویلین واپس بھیج دیا،محمد نبی 16رنز سکور کرکے وہاب ریاض کی گیند پر کیچ آﺅٹ ہوئے، نجیب اللہ اور سمیع اللہ نے ساتویں وکٹ کے لیے35رنز جوڑے جس کے بعد نجیب اللہ42رنز بنا کر شاہین کی گیند پر بولڈ ہوگئے،راشد خان8رنز بنا کر شاہین کا چوتھا شکار بنے،حامد حسن صرف ایک رن بنا کر وہاب ریاض کا دوسرا شکار بنے،قومی ٹیم کی جانب سے شاہین آفریدی نے 4 ، عماد وسیم اور وہاب ریاض نے 2،2 جب کہ شاداب خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان کرکٹ کی جڑوں میں صوبائی نسل پرستی اب بھی موجود ہے، فیصل اقبال کا دعویٰ
-
صائم ایوب اپنی ڈریم ٹی ٹونٹی ورلڈ الیون سامنے لے آئے، بابر اعظم شامل نہیں
-
پریمیم فاسٹ بولر کو ڈیتھ اوورز میں یارکر کرنا ہی نہیں آتے : احمد شہزاد کا طنز
-
پیٹ کمنز نے بھی‘پشپا’کا انداز اپنا لیا، ویڈیو وائرل
-
بھارتی کرکٹ ٹیم کے اہم سینئر کھلاڑی محمد شامی کو قتل کی دھمکی موصول
-
ملتان سلطانز نے ایسی ٹیم بناکر لوگوں کی دلچسپی ختم کردی‘ کامران اکمل
-
احمد دانیال نے اپنا مین آف دی میچ کا ایوارڈ والد کے نام کردیا
-
فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا باضابطہ آغاز 25مئی سے فرانس میں ہوگا
-
چارلس شواب چیلنج گالف ٹورنامنٹ 23مئی سے امریکا میں شروع ہوگا
-
آئی پی ایل کو اہمیت دینے پر سابق انگلش کپتان اپنے ہی بورڈ پر برس پڑے
-
پی ایس ایل 10، اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں کل پنجہ آزمائی کریں گی
-
عباس آفریدی اعدادوشمار کے لحاظ سے پی ایس ایل کی تاریخ کے خطرناک ترین بائولر بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.