رانا مشہود کا پاکستان کی پہلی ای اسپورٹس فیڈریشن شروع کرنے کااعلان

بدھ 10 ستمبر 2025 21:14

رانا مشہود کا پاکستان کی پہلی ای اسپورٹس فیڈریشن شروع کرنے کااعلان
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 ستمبر2025ء)چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانامشہود نے پاکستان کی پہلی ای اسپورٹس فیڈریشن شروع کرنے کااعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان میں گیم ڈیویلپمنٹ سینٹرز بنارہے ہیں ،ایک نہیں کئی ارشدندیم پاکستان کو دینا چاہتے ہیں۔بدھ کو یہاں پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کی سالانہ رپورٹ لانچنگ تقریب میں لاہورقلندرز کرکٹ ٹرائلز، لیپ ٹاپ اسکیم، ایگریکلچر لون و دیگر جاری اسکیموں کے حوالے سے بتایاگیا۔

چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانامشہود نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ سال اپریل میں بطور چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کا چارج لیا، پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کی ٹیم دن رات کام کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پرائم منسٹر یوتھ پروگرام میں اسکالرشپس مہیا کی گئیں،ماحولیات پرگرین موومنٹ شروع کی گئی ہیجس میں والنٹیئرز شامل ہیں،دو لاکھ طلباء کو ڈزاسٹر مینجمنٹ میں ٹریننگ دی جائیگی،آئندہ تین سالوں میں بیس لاکھ طلباء کوڈزاسٹر مینجمنٹ میں ٹریننگ دی جائیگی۔

انہوںنے کہاکہ کسی بھی میدان میں پاکستان کی یوتھ کو پیچھے نہیں رہنے دیں گے۔ انہوںنے کہاکہ 6 لاکھ سے زائد طلباء پرائم منسٹر یوتھ پروگرام میں رجسٹرہوچکے ہیں،تمام صوبوں کوپرائم منسٹریوتھ پروگرام میں شامل کیاگیاہے، پرائم منسٹریوتھ پروگرام پورٹل پرلاکھوں ملکی وبیرون ملک نوکریاں دستیاب ہیں،پرائم منسٹریوتھ پروگرام میں سفارش نہیں، سب میرٹ اور قابلیت پرہورہاے۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان میں 6کروڑ طلباء ای اسپورٹس سے وابستہ ہیں، پاکستان کی پہلی ای اسپورٹس فیڈریشن شروع کرنے جارہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان میں گیم ڈیولپمنٹ سینٹرز بنارہے جوڈالر انڈسٹری ہے۔ انہوںنے کہاکہ ایک نہیں کئی ارشدندیم پاکستان کو دینا چاہتے ہیں،۔پارلیمانی سیکرٹری برائے تعلیم و ثقافت فراح ناز نے بھی تقریب میں شرکت کی ۔