محکمہ موسمیات نے آئندہ ایک ہفتے تک مسلسل مون سون کی بارشوں کی پیش گوئی کر دی

پیر 8 جولائی 2019 21:22

محکمہ موسمیات نے آئندہ ایک ہفتے تک مسلسل مون سون کی بارشوں کی پیش گوئی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جولائی2019ء) محکمہ موسمیات نے آئندہ ایک ہفتے تک مسلسل مون سون کی بارشوں کی پیش گوئی کر دی ہے۔ کہا گیا ہے کہ یہ بارشیں لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں مسلسل ایک ہفتہ روزانہ کی بنیاد پر صبح اور رات کے وقت ہوا کریں گی۔

(جاری ہے)

جس سے گرمی کی شدت میں کافی حد تک کمی واقع ہو گی جبکہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز لاہور میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی وجہ سے شہر کا درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہر کے مختلف علاقوں کینال روڈ اور شاہ جمال کے علاوہ دیگر علاقوں میں بادل چھائے رہے کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش ہوئی۔ جس سے موسم خوشگوار ہو گیا۔