Live Updates

علیمہ خان اور ان کی بیٹی کو چترال سے ریسکیو کرلیا گیا

پیر 8 جولائی 2019 23:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2019ء) وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان اور ان کی بیٹی کو چترال سے ریسکیو کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق علیمہ خان اپنی بیٹی کے ہمراہ سیر و تفریح کے لئے چترال گئی تھیں۔

(جاری ہے)

چترال کے سیلابی ریلے میں پھنس گئی تو انہیں ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے ازغور سے ریسکیو کرلیا گیا۔ڈی سی چترال خورشید عالم کے مطابق علیمہ خان سیر و تفریح کے لئے چترال میں تھیں کہ سیلابی علاقے میں پھنس گئی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی بہن علیمہ خان اور ان کی بیٹی کو ریسکیو کرنے کے لئے خصوصی انتظام کیا گیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات