Live Updates

جماعت اسلامی کا مہنگائی اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف 19جولائی کوراولپنڈی میں عوامی ریلی نکالنے کااعلان

عمران خان نئے اور پرانے پاکستان کے نعروں سے عوام کو دھوکا نہیں دیا جاسکتا، امیر جماعت اسلامی اپنے خطاب میں آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے، عمران خان کو دورہ امریکہ سے قبل ہارلیمنٹ کو اعتماد میںلے کر ایجنڈا وضع کرنا چاہئے، چیئرمین سینٹ کے الیکشن کے لئے مشاورت جاری ہے جماعت اسلامی کی شورای اس پر فیصلہ کر ے گی، پریس کانفرنس

اتوار 14 جولائی 2019 19:05

جماعت اسلامی کا مہنگائی اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف 19جولائی کوراولپنڈی ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2019ء) جماعت اسلامی نے مہنگائی اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف 19جولائی کوراولپنڈی میں عوامی ریلی نکالنے کااعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نئے اور پرانے پاکستان کے نعروں سے عوام کو دھوکا نہیں دیا جاسکتا، امیر جماعت اسلامی اپنے خطاب میں آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے، عمران خان کو دورہ امریکہ سے قبل ہارلیمنٹ کو اعتماد میںلے کر ایجنڈا وضع کرنا چاہئے، چیئرمین سینٹ کے الیکشن کے لئے مشاورت جاری ہے جماعت اسلامی کی شورای اس پر فیصلہ کر ے گی۔

اتوار کو یہاں جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مہنگائی اور حکومتی پالیسیوں کیخلاف جماعت اسلامی 19 جولائی کو راولپنڈی میں عوامی ریلی کا انعقاد کریگی ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق سمیت دیگر عہدیدار لیاقت باغ سے فوراہ چوک تک ریلی کی قیادت کریں گے ۔انہوںنے کہاکہ امیر جماعت اسلامی اپنے خطاب میں آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے ۔

انہوںنے کہاکہ آئی ایم ایف کی ایماء پر بننے والا بجٹ منظور نہیں اسے عوام نے بھی مسترد کردیا ۔انہوںنے کہاکہ ہم ملک میںپیدا ہونے والے بحران کے خلاف سڑکوں پر نکل رہے ہیں کیونکہ اسٹیٹس کو نہیں ٹوٹ رہا ۔ انہوںنے کہاکہ تاجر برادری چھاہڑی فروش ٹھیلے والوں نے بھی کامیاب ہڑتال کرکے ثابت کر دیا کہ حکومت کی ناکام.حکمت عملی ناقابل برداشت ہے ۔

انہوںنے کہاکہ حکومت نے ائی ایم ایف کی ایماء پر بجٹ تشکیل دیا ۔انہوںنے کہاکہ حکومت دیگر عالمی نالیاتی اداروں کے سامنے اس بجٹ کی روشنی میں ریلیف تو حاصل کر سکتی ہے ۔انہوںنے کہاکہ ٰ عمران خان اور انکی حکومت عملاً آئی ایم ایف کی غلام بن چکی ہے ۔انہوںنے کہاکہ خون نچوڑنے والے بجٹ ہر کوئی بات سننے کو تیار نہیں،مڈل کلاس اور سفید پوش طبقہ پریشان ہے ۔

انہوںنے کہاکہ بجٹ میں اشرافیہ کو تحفظ دیا گیا پارلیمنٹ میں بیٹھی جماعتیں ایک دوسرے ہر لعن طعن کرتی ہیں ۔انہوںنے کہاکہ عوام کے پاس اور کوئی راستہ نہیں رہ جاتا کہ وہ سڑکوںپر آئیں ۔انہوںنے کہاکہ حکومت ٹیکس کو جگا ٹیکس نہ بنا ئے عمران خان کنٹینر ہر کھڑے ہو کر لاک ڈاؤن کی بات کرتا تھا ۔انہوںنے کہاکہ گزشتہ روز ان کی حکمت عملی کی وجہ سے ملک بھر میں لاک ڈاؤن ہوا ۔

انہوںنے کہاکہ اقتصادی بحران اپنے بد ترین عروج پر ہے ،سود کی لعنت بڑھ رہی ہے ،کشکول کا سائز بڑھ رہا ہے ۔انہوںنے کہاکہ عمران خان نے نوزاشریف اور زرداری کے دور میں ڈاکومٹیشن کو ظالمانہ قرار دیا اور آئی ایم ایف کے خلاف تھے ۔ انہوںنے کہاکہ کنٹینر ہر کھڑے ہوکر یو ٹیلٹی بل جلائے گئے سول نافرنی کا اعلان کیا گیا۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان نئے اور پرانے پاکستان کے نعروں سے عوام کو دھوکا نہیں دیا جاسکتا ۔

انہوںنے کہاکہ حکمران جب بھی آئی ایم ایف اور دیگر مالیاتی اداروں.کے پاس گئی. پاکستان خسارہ میں رہا۔ انہوںنے کہاکہ موجودہ حکومت احتساب کے نعرے پر آئی مگر احتساب کو سلیکٹڈ کر دیا گیا ۔انہوںنے کہاکہ پانامہ میں 436 افراد نیب کے پاس موجود میگا کرپشن لسٹ اور بیرون ملک 270 ارب ڈالر نکلوائیں جاتے تو یقین ہوتا کہ حکومت مخلص ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ِعمران خان کی ناتجربہ کاری اور وزراء کی بدکلامی نے حکومت کو بند گلی میں داخل کردیا ہے ۔

انہوںنے کہاکہ عدالتی فیصلوں سے قبل وزراء فیصلے سنا رہے ہوتے ہیں جس سے احتساب کا عمل مشکوک ہوجاتا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ جج ویڈیولیک پر عدالت کا دفاع کرنے کیلئے وزراء میدان میں کیوں آئے ۔انہوںنے کہاکہ عمران خان کو دورہ امریکہ سے قبل ہارلیمنٹ کو اعتماد میںلے کر ایجنڈا وضع کرنا چاہئے ۔ انہوںنے کہاکہ پارلیمانی کرکٹ ٹیم نے پارلیمان ورلڈ کپ جیت کر ثابت کیا کہ یہ صرف کھلاڑی ہیں ،ان کا کام صرف کھیل تماشہ ہے۔

انہوںنے کہاکہ دورہ امریکہ سے قبل انھیں ریاض تہران ،انقرہ اور بیجنگ جاکر سفارتکاری کرتے تو امریکہ کے سامنے مضبوط موف ہو سکتا تھا ۔ انہوںنے کہاکہ شیخ رشید کہتا ہے کہ عمران خان اور ڈونلڈ ٹرمپ کا مزاج ایک ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ہمیں ٹرمپ کا توپتہ نہیں البتہ عمران خان کامزاج یہ ہے کہ وہ ڈرائیونگ کرکے خوش ہوجاتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ حکومت نا اہل بے حس اور ناکارہ ہو چکی ہے ،اپوزیشن کی دو بڑی جما عتوں.میں سے کوئی ایک مشکلات کے باعث پتہ نہیں کب یو ٹرن لے لے ۔ انہوںنے کہاکہ چیئرمین سینٹ کے الیکشن کے لئے مشاورت جاری ہے جماعت اسلامی کی شورای اس پر فیصلہ کر ے گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات