Live Updates

وفاقی کابینہ نے رو اور اسکوک بانڈز کے اجرا کیلئے فنانشل ایڈوائزر کی تعیناتی ،ای کامرس پالیسی کی منظوری دیدی

مغلیہ خاندان قوم کے پیسہ پر کیسے شاہانہ زندگی گزارتا رہا ، عوام کو بتاتے رہیں گے، سیاسی گند کو دفن کرنے کیلئے ضرورت ہے ،فردوس عاشق اعوان تاجروں کے جائز مسائل حک کرنے کو تیار ہیں، حکومت ٹیکس رجسٹریشن کے عمل سے پیچھے نہیں ہٹے گی، روٹی اور آٹے کی قیمت میں اضافہ ایک سوچی سمجھی سازش ہے،گیس کی قیمتوں کا اطلاق اگست میں ہو گا ،میڈیا سنسر شپ کے حوالے سے دیا جانے والا تاثر درست نہیں ، میڈیا کو بریفنگ

منگل 16 جولائی 2019 21:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2019ء) وفاقی کابینہ نے رو اور اسکوک بانڈز کے اجرا کیلئے فنانشل ایڈوائزر کی تعیناتی ،ای کامرس پالیسی کی منظوری دیدی جبکہ وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سابق حکمرانوںپر شدید تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ مغلیہ خاندان قوم کے پیسہ پر کیسے شاہانہ زندگی گزارتا رہا ، عوام کو بتاتے رہیں گے، سیاسی گند کو دفن کرنے کیلئے ضرورت ہے ،تاجروں کے جائز مسائل حک کرنے کو تیار ہیں، حکومت ٹیکس رجسٹریشن کے عمل سے پیچھے نہیں ہٹے گی، روٹی اور آٹے کی قیمت میں اضافہ ایک سوچی سمجھی سازش ہے،گیس کی قیمتوں کا اطلاق اگست میں ہو گا ،میڈیا سنسر شپ کے حوالے سے دیا جانے والا تاثر درست نہیں ۔

منگل کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں گزشتہ حکومتوں کی جانب سے میڈیکل اور کیمپ آفسز کے اخراجات کی تفصیل کابینہ اجلاس میں پیش کردی گئی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق کابینہ نے رولز آف بزنس 1973 کے شیڈول 1 میں ترمیم کی منظوری دیدی ،وفاقی کابینہ ای کامرس پالیسی فریم ورک کی منظوری دیدی ،وفاقی کابینہ پی اے ایف بیس شہباز اور اسکے گردو نواح کے علاقوں کو جیکب آباد کنٹونمنٹ کا ایریا قرار دینے کی منظوری دیدی ،زرعی ترقیاتی بینک کے مکمل کاروبار پر وفاقی کابینہ کو بریفنگ دی گئی ۔

نیوٹیک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی منظوری بھی دیدی گئی۔ ذرائع نے بتایاکہ گورنر ہاؤس سمیت سرکاری عمارتوں کے مستقبل پر بریفنگ کابینہ جو پیش کردی گئی ،کابینہ نے نیپرا کے چیئرمین کی تقرری کی منظوری دیدی،کابینہ نے ریکوری آف مورٹگیج بیک سیکورٹی آرڈیننس 2019 منظور کرلیا ، کابینہ نے ایکسپورٹ پروسیسنگ زون اتھارٹی کے قائمقام چیئرمین تعینات کرنے کی منظوری دیدی ،کابینہ نے اسلام آباد ہیلتھ کئیر سہولیات کے بل 2019کی اصولی منظوری دیدی ،کابینہ پولی تھین شاپنگ بیگز کے میٹریل کی درآمد اور سیل پر مکمل پابندی لگانے کی منظوری دیدی، ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ اپنے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔

اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ انتہائی اہم کابینہ کا اجلاس ہوا ۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ اجلاس میں وزیر تعلیم نے کچھ معلومات آپ کے سامنے رکھیں۔ معاون خصوصی نے کہاکہ وہ کم معلومات تھیں مغلیہ خاندان ٹیکس پیئر کے پیسے سے شاہانہ زندگی گزارتا رہا۔انہوںنے کہاکہ مغلیہ خاندان قوم کے پیسہ پر کیسے شاہانہ زندگی گزارتا رہا ، عوام کو بتاتے رہیں گے۔

انہوںنے کہاکہ وزیراعظم نے ایڈہاک پوسٹوں پر تین ماہ میں مستقل تعیناتیوں کے احکامات جاری کیے ہیں ،توصیف ایچ فاروق کو چیئرمین نیپرا مقرر کیا گیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ کابینہ نے فیصلہ کیا ہے ماضی کے حکمرانوں کے دوروں کی تفصیلات سامنے لائی جائیں گی ۔ انہوںنے کہاکہ تمام ممالک سے تفصیلات لیکر میڈیا کے سامنے رکھیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ کابینہ نے ای کامرس پالیسی کی منظوری دی ہے ، انہوںنے بتایاکہ یورو اور اسکوک بانڈز کے اجرا کیلئے فنانشل ایڈوائزر کی تعیناتی کی منظوری دی ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے بتایاکہ عامر علی احمد کو بطور چیئرمین سی ڈی اے 3 ماہ کی توسیع دی گئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ روٹی اور آٹے کی قیمت میں اضافہ ایک سوچی سمجھی سازش ہے،وزیراعظم نے آٹے اور روٹی کی قیمت میں اضافہ کا نوٹس لیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم نے صوبائی حکومتوں سے رپورٹ طلب کی ہے۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم نے کہا ہے کہ تاجروں کے جائز مسائل حک کرنے کو تیار ہیں،وزیراعظم نے کہا ہے کہ حکومت ٹیکس رجسٹریشن کے عمل سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔

فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ گیس کی قیمتوں کا اطلاق اگست میں ہو گا ۔ انہوںنے کہاکہ پہلے ہی اسے روٹی کی قیمت مین اضافہ کا جواز کیسے بنا لیا گیا ۔ انہوںنے کہاکہ ہمارا میچ سیاسی لوگوں سے نہیں مافیا سے ہے ،کچھ لوگوں نے تاجروں کو استعمال کیا ،تاجروں کی بات سننے کو تیار ہیں لیکن ٹیکس رجسٹریشن پر سمجھوتا نہیں ہو گا۔ انہوںنے کہاکہ حکومت آزادی صحافت اور آزادی اظہار رائے پر یقین رکھتی ہے ،میڈیا سنسر شپ کے حوالے سے دیا جانے والا تاثر درست نہیں ۔

انہوںنے کہاکہ کوئی ایسا صحافی بتادیں جس کے منہ پر ہم نے ٹیپ لگائی ہو ۔ انہوںنے کہاکہ دیکھا جائے کون سا مائنڈ سیٹ ہے جو پاکستان کا منفی تاثر پیدا کرنے میں مصروف ہے ،ہم میڈیا کو اور طاقت دیں گے۔انہوںنے کہاکہ سیاسی گند نے اپنے منطقی انجام تک پہنچنا ہے ،اس گند کو دفن کرنے کیلئے ضرورت ہے تا کہ قانون کہ حکمرانی ہو۔قبل ازیں فردوس عاشق اعوان نے اپنے ایک ٹوئٹ میں اعلان کیا ہے کہ شاہد خاقان کا چیلنج قبول ہے، چوری کا کٴْھرا برطانیہ جا رہا ہے،چوری کا معاملہ ابھی اور ملکوں میں بھی جائے گا، انکشافات ہونے باقی ہیں، یہ پہلی حکومت ہے جو چوروں کو گھر تک پہنچارہی ہے۔

فردوس عاشق نے شاہد خاقان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شاہد خاقان صاحب! شہباز شریف جو کہتے ہیں وہ کرتے نہیں، شہبازشریف نے زرداری کو سڑکوں پر گھسیٹنے کی بات کی تھی لیکن گلے لگا لیا، شہبازشریف نے دھیلے کی کرپشن ثابت ہونے پر سیاست چھوڑنے کا بھی اعلان کیا تھا۔اٴْنہوں نے کہا کہ شہباز شریف 6 ماہ میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم نہ ہونے پر نام بدلنے کا وعدہ بھی بھول گئے تھے، چوری اور سینہ زوری اب نہیں چلے گی لوٹا مال واپس کرنا پڑے گا،یہ 22 کروڑ عوام کا مقدمہ ہے۔فروس عاشق اعوان نے سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف اپنے خاندان سمیت کرپشن سے توبہ کر لیں، توبہ کے دروازے ہمیشہ کھلے رہتے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات