Live Updates

ندیم افضل چن نے پہلی بار پیپلز پارٹی چھوڑنے کی وجہ بتا دی

آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو سے کس بات اختلاف ہوا؟ کیا کسی ڈیل کے تحت پی ٹی آئی جوائن کی؟ ندیم افضل چن نے سب بتا دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 17 جولائی 2019 11:47

ندیم افضل چن نے پہلی بار  پیپلز پارٹی چھوڑنے کی وجہ بتا دی
لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17جولائی 2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وزیراعظم عمران خان کے ترجمان ندیم افضل چن نے پہلی بار پیپلز پارٹی چھوڑنے کی وجہ بتا دی ۔ ندیم افضل نے کہا کہ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں نے پیپلز پارٹی چھوڑنی ہے۔بہت مشکل حالات آئے تب بھی مجھے لگتا تھا کہ میں سیاست چھوڑ دوں گا لیکن پارٹی نہیں۔میں آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کو پارٹی میں موجود کچھ لوگوں کے بارے میں کہتا تھا کہ ہیہ لوگ پلانٹڈ او کرپٹ ہیں۔

رضوان گوندل پہلے ہی پارٹی چھوڑ گئے تھے جس کے بعد مجھے ان کے مقابلے میں الیکشن لڑنا پڑتا کیونکہ میرا آبائی حلقہ بھی منڈی بہاالدین تھا۔اگر ہم دونوں ایک دوسرے کے مقابلے میں الیکشن لڑتے تو کئی رشتہ دار اور دوست مشکل میں پڑ جاتے۔

(جاری ہے)

حید آباد جلسے کے بعد میں نے پارٹی سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ندیم افضل چن کا مزید کہنا تھا کہ مجھے اپنی ذاتی طور پر آصف زرداری اور بلاول بھٹو سے کوئی گلا نہیں ہے۔

کچھ لوگوں نے یہ باتیں کی میں کسی ڈیل کے تحت پی ٹی آئی میں آیا تاہم ایسی کوئی بات نہیں تھی۔ندیم افضل چن نے کہا ایسی باتوں پر میرا دل بھی دکھتا تھا۔ندیم افضل چن نے مزید کہا کہ میں دھرنے کے دنوں میں وزیراعظم عمران خان سے بہت متاثر ہوا تھا۔واضح رہے  پیپلز پارٹی پنجاب کے سب سے متحرک رہنما ندیم افضل چن نے 2018ء کے عام انتخابات سے قبل پارٹی کو خیر آباد کہنے کا فیصلہ کیا تھا۔

ندیم افضل چن کا پارٹی چھوڑنا پیپلز پارٹی کیلئے سب سے بڑا سیاسی دھچکا تھا۔ پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری ندیم افضل چن نے اپنے بھائی کی تحریک انصاف میں شمولیت پر پارٹی عہدے سے استعفیٰ دیدیا،ندیم افضل چن کا کہنا تھا کہ استعفیٰ بھائی وسیم چن کے دوسری سیاسی جماعت میں شامل ہونے پر اخلاقی بنیادوں پردیا،تحریک انصاف کی حکومت بننے کے بعد ندیم افضل چن کو وزیراعظم عمران خان نے اپنا ترجمان مقرر کیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات