مقبوضہ کشمیر، نامعلوم مسلح افراد نے بھارتی پولیس اہلکارکو ہلاک کر دیا

جمعہ 19 جولائی 2019 18:00

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2019ء) مقبوضہ کشمیر میں نامعلوم مسلح افراد نے ضلع اسلام آباد کے علاقے بیج بہاڑہ میں بھارتی پولیس کے ایک اہلکار کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا۔ کشمیرمیڈسروس کے مطابق ہلاک ہونے والا اہلکار بھارت نواز جماعت پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی ( پی ڈی پی) کے رہنما سجاد مفتی کے ساتھ بطور محافظ تعینات تھا۔

(جاری ہے)

سجاد مفتی پی ڈی پی کی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا رشتہ دار ہیں۔ پولیس اہلکار کو بیج بہاڑہ کے بابا محلہ میں ایک مسجد کے باہرگولیاں مار دی گئیں۔ پولیس اہلکار کو فوری طو رپر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیدیا۔ بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے واقعے کے فوراً بعد حملہ آوروں کی تلاش کیلئے علاقے کا محاصرہ کر لیا۔