مسلم لیک ن آزاد کشمیر کے وزیر قانون پارلیمانی امورسردار فاروق طاہر کے اعزاز میں جدہ میں استقبالیہ آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے لیگ کارکنانسمیت بڑی تعداد میں کاروباری و سماجی شخصیات کی شرکت

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 19 جولائی 2019 18:26

مسلم لیک ن آزاد کشمیر کے وزیر قانون پارلیمانی امورسردار فاروق طاہر ..
جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جولائی2019ء) جدہ میں میں مقیم مسلم لیک ن آزاد کشمیر کے اراکین کی جانب سے وزیر قانون فاروق طاہر کے اعزاز میں استقبالیہ مسلم لیگ ن جدہ کے صدر فارق انجم اور جنرل سیکرٹری نور آرائیں اورآزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ ن کے اراکین کاروباری و سماجی شخصیات نے بڑی تعداد شرکت کی 

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر قانون طاہر فاروق نے کہاں کے پی ٹی آئی کی حکومت مکمل طور پے ناکام ہو چکی ہے اور اس وقت صرف زاتیات کی سیاست کر رہی ہے ہم سابق وزیر اعظم شاہد خان عباسی کی گرفتاری بھر پور مزامت کرتے ہیں مسلم لیگ ن کے تمام کارکنان ہر قسم کی جنگ کے لئے تیار ہیں .

(جاری ہے)

اور کشمیر میں جو میگا پروجیکٹ ہمیں سابقہ دور حکومت میں میاں محمد نواز شریف نے دئیے ہیں وہ آج تک ہمیں کیسی اور حکومت نے نہیں دئیے انہوں نے مزید کہا اے جے کے میں آئنی ترمیم بھی مسلم لیگ ن کی دور میں ہوئی جس پر ہم سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے زاتی طور پر مشکور ہیں ہم عوامی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کر رہے ہیں ہم نے ٹیکس کی مد میں حکومت نے اپنا ہدف پورا کیا ہے اور بغیر ٹیکس بڑھائے ہمیں 14 ارب سے زائد ٹیکس حکومت کو ملا ہے ہم مڈل ایسٹ کے اوورسیز کے معملات کو بھی نظر انداز نہیں کرتے انکے معملات ہمارے نوٹس میں ہیں ریاست کے اندر اوورسیز کو پہلے سے زیادہ عزت ملے گی ، نیلم ویلی میں سیلاب زدگان کے ساتھ ہماری حکومت کھڑی ہے ہر ممکن متاثرین کی مالی مدد کی جائے گی اور دکھ کی اس گھڑی میں ہم ان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں تقریب سے راجہ شمروز خان ، سردار شہزاد شاہین ،اختر پیر زادہ ،اور راجہ پرویز کو آڈںیٹر آزاد کشمیر ،راجہ طاہر اقبال ،راجہ معروف نے بھی خطاب کیا اور تقریب کے آخر میں سردار شہزاد شاہین نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور نیلم ویلی سیلانی ریلے میں شہد ہونے والوں کے لیے خصوصی دعا بھی کی گی اور اوورسیز کی جانب سے بھی مالی مدد کا اعلان بھی کیا گیا ۔