Live Updates

بلاول زرداری خوف کی وجہ سے میدان چھوڑ کر لمبی چھٹی پر بیرون ملک فرار ہوگئے ہیں، حلیم عادل شیخ

پیر 22 جولائی 2019 19:41

بلاول زرداری خوف کی وجہ سے میدان چھوڑ کر لمبی چھٹی پر بیرون ملک فرار ..
گھوٹکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2019ء) پی ٹی آئی سندھ کے صدر و پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ کی اوباوڑو میں شہریار شر کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ ان کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے جئہ پرکاش اکرانی، ایم پی اے شہریار شر،ایم پی اے راجا اظہر و دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

حلیم عادل شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا باری پتافی نے پوری سندھ سے کرمنل افراد جمع کئے ہیں، جو لوگ ڈاکو ہیں جن کو گرفتار ہونا تھا آج یہ لوگ ان کو استعمال کر رہے ہیں، گھوٹکی الیکشن میں تصادام کی ساری شازش کی قیادت بلاول زرداری مراد علی شاہ ودیگر کر رہے ہیں، بلاول زرداری بتائیں کہ وہ ملک چھوڑ کر کیوں بھاگ گئے ہیں، اگر آپ بھٹو ہوتے تو بھاگتے نہیں آپ زرداری ہیں سندھ کو ایڈز لگی ہوئی ہے والد پھپھو جیل میں ہیں ان حالات میں بھاگ گئے ہیں، کل قوم نے دیکھا عمران خان کو بڑی عزت امریکا میں ملی، عمران خان نے بغیر پرچی کے آؐمریکا میں خطاب کیا، سندھ پولیس کے چار ہزار پولیس کے جوان منگوائے گئیہیں ہمیں خدشہ ہے پولیس کے ذریعے ہمارے ووٹرز کو روکا جائے گا،پولیس آفیسر قیوم پتافی یہاں کیوں مقرر کیا گیا ہے نوابشاہ کے ایس ایس پی بھی یہاں بلوایا گیا ہیہم نے یہ سارے اعتراضات الیکشن کمیشن کے سامنے رکھ دیئے ہیں، سندھ میں تبدیلی آنے والی ہے پولیس افسران ہوش کے ناخن لیں ہمیں کسی بھی افسر کی حمایت نہیں چاہتے سب کو نیوٹرل رہنا چاہیے علی گوہر خان مہر کے لوگوں کو ووٹ ڈالنے سے روکنے کے لئے تیاری کی جارہی ہے اگر پولیس یا کسی افسر نے ایسا کیا تو ہم ان کو بے بقاب کریں گے،مراد علی شاہ جلد جانے والے ہیں،مراد 23 کے بعد بھی رہے گا پمپ بھی رہیگا،زرداری کی پیپلزپارٹی نے خاندانوں میں جگھڑو کروائے ہیں، وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ پنو عاقل میں کئمپ لگا رہے ہیں اگر کچھ ہوا تو اس کا ذمہ دار بلاول زرداری، مراد علی شاہ، خورشید شاہ، ناصر شاہ، باری پتافی و دیگر ذمہ دار ہونگے، بلاول کل یہ نہ کہنا کہ میں ملک سے باہر تھا کل فری اینڈ فیئر ٹرانسپیرنٹ الیکشن ہونا چاہیے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات