Live Updates

وزیراعظم کی جانب سے امریکی صدر سے مسئلہ کشمیر پر بات چیت کے بعد کشمیر میں بھی عمران خان کے چرچے

عمران خان پہلے لیڈر ہیں جنہوں نے نہتے کشمیریوں کے لیے آواز اٹھائی، علی گیلانی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ منگل 23 جولائی 2019 01:04

وزیراعظم کی جانب سے امریکی صدر سے مسئلہ کشمیر پر بات چیت کے بعد کشمیر ..
سری نگر (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 جولائی 2019ء) امریکی صدر نے پاکستان کو مسئلہ کشمیر حل کروانے کی پیش کش کردی، ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ پاکستان افغان مسئلے کے حل کیلئے امریکا کی زبردست مدد کرتا آیا ہے، امریکا بھی مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ثالثی کا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات کے دوران امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان افغان مسئلے کے حل کیلئے امریکا کی زبردست مدد کرتا آیا ہے اور آگے بھی اس معاونت کے جاری رہنے کی امید ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ امریکا بھی مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ثالثی کا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے۔ بھارتی وزیراعظم بھی مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے مدد مانگ چکے ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے اب بزرگ حریت رہنما سیّد علی گیلانی نے کہا ہے کہ میں نے اپنی زنگی میں پہلا لیڈر وزیراعظم عمران خان دیکھا ہے کہ جس نے ہم نہتے کشمیریوں کیلئے آواز اُٹھائی ہے۔

 

ٹویٹر پر اپنے میغام میں علی گیلانی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی طرف سے امریکا کے دورے کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ مسئلہ کشمیر اٹھانے پر پاکستان کے شکر گزار ہیں۔ ایک دوسرے ٹویت میں انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کو کشمیر کی آزادی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے کردار پر شکر گزار ہیں۔

مقبوضہ کشمیر کی سیاسی جماعت جموں کشمیر پیپلز ڈیمو کریٹ پارٹی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر پر وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات کے دوران ثالثی کی پیشکش بہت اچھی ہے اس سے برصغیر میں امن واپس آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ برصغیر میں امن لانے کے لیے بات چیت اور سفارتکاری ہی بہترین حل ہے اس عمل کی سپورٹ کرنی چاہیے۔ اس مسئلہ کا کوئی فوجی حل نہیں، یہ معاملہ مذاکرات سے ہی حل ہو گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات