Live Updates

عافیہ صدیقی کے بدلے شکیل آفریدی کو رہا کیا جا سکتا ہے، عمران خان

پاکستان عافیہ صدیقی اور شکیل آفریدی کے بارے میں امریکہ کے ساتھ بات کرنے کو تیار ہے، وزیراعظم

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ منگل 23 جولائی 2019 11:22

عافیہ صدیقی کے بدلے شکیل آفریدی کو رہا کیا جا سکتا ہے، عمران خان
واشنگٹن (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 جولائی 2019ء) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے معاملے پرامریکا کیساتھ بات کرنے کوتیارہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے بدلے شکیل آفریدی کورہاکیاجاسکتاہے۔ عمران خان نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے معاملے پر بھی بات ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ سے امریکی صدارتی محل وائٹ ہاوس میں ملاقات کے بعد عافیہ صدیقیکی رہائی سے متعلق اہم بیان جاری کیا گیا ہے۔

صحافیوں سے گفتگو کے دوران ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم نے واضح کیا کہامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے معاملے پر بھی بات ہوگی۔

(جاری ہے)

اس سے قبل امریکی صدارتی محل وائٹ ہاوس میں وزیراعظم عمران خان اورامریکی صدر کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغان مسئلے کے حل کیلئے پاکستان کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے معاملے پر پاکستانکے پاس وہ پاور ہے جو دیگر ممالک کے پاس نہیں۔

امریکا پاکستان کے ساتھ مل کر افغان جنگ سے باہر نکلنے کی راہ تلاش کر رہا ہے۔ اس معاملے میں پاکستان ماضی میں امریکا کا احترام نہیں کرتا تھا لیکن اب ہماری کافی مدد کررہا ہے۔ پاکستان امریکا کیلئے بہت اہمیت رکھتا ہے، پاکستان افغان عمل آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔ افغان مسئلے کے حل کیلئے معاونت فراہم کرنے پر پاکستان کے شکرگزار ہیں۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جو امداد بند کر دی تھی وہ بھی بحال ہو سکتی ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی امداد اس لیے بند کی تھی کہ وہ امریکا کی مدد نہیں کر رہا تھا، یہ بات عمران خان کی حکومت بننے سے پہلے کی ہے۔ افغان کی جنگ چاہتے تو ایک ہفتے میں جیت سکتے تھے، تاہم وزیراعظم عمران خان کی بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ اس مسئلے کا حل فوجی آپریشن نہیں بلکہ مذاکرات ہیں۔

پاکستان افغانستان میں لاکھوں لوگوں کے قتل عام کو روک سکتا ہے۔ اب وزیراعثطم عمران خان نے عندیہ دیا ہے کہ پاکستان امریکہ سے عافیہ صدیقی کے معاملے پر بات کر سکتا ہے۔ یاد رہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو امریکی فوج نے مبینہ طور افغنستان کے صوبہ قندھار سے گرفتار کیا تھا جس کے بعد ان پر امریکی فوجی پر بندوق تاننے اور دیگر مقدمات کی بنا پر کیس چلا اور انہی86 سال کی قید کی سزا سنائی گئی، پاکستان میں بہت عرصہ مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ کو رہا کروایا جائے اور اب اس کی امید بھی جاگی ہے جب وزیراعظم نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے بدلے شکیل آفریدی کورہاکیاجاسکتاہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات