مون سون کے موسم میں بیماریوں سے بچنے کیلئے سادہ ہلکی اور زود ہضم خوراک استعمال کی جائے،حکیم محمد عمران اجملی

بدھ 31 جولائی 2019 17:24

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2019ء) پاکستان ایسو سی ایشن فار ایسٹرن میڈیسن (پیم )کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پنجاب حکیم محمد عمران اجملی نے کہا ہے کہ مون سون کے موسم میں بیماریوں سے بچنے کیلئے سادہ ہلکی اور جلد ہضم ہونے والی خوراک استعمال کی جائے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پیاز ، لیموں ، سرکہ انگوری اور نیم کی پکے ہوے پھل کھانا بھی اس موسم میں وبائی امراض سے بچا تے ہیں۔

(جاری ہے)

موسم برسات کے منفی اثرات میں ایک نقصان دہ اثر جلدی امراض کا رونما ہونا بھی ہے ، اس موسم میں پسینہ کثرت سے آنے کی وجہ سے جلد کے مسام متاثر ہو تے ہیں جس سے جلدی مسائل سامنے آنے لگتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بارش کے بعد تیز دھوپ اور ہوا میں اڑنے والا گردوغبار جلد کو بہت زیادہ متاثر کرتے ہیں اس لئے نرم، سادہ اور ہوا دار لباس استعمال کریں جو جلدی مسائل پیدا نہیں ہو نے دیتا اس کے علاوہ ناخنوں کی صفائی پر خصوصی توجہ دیں ان کے ذریعے نقصان دہ بیکٹیریا سے بچا جا سکتا ہے۔