وائلڈلائف اینڈ پارکس پنجاب افسران کی عید الاضحی پر چھٰٹیاں منسوخ

ہیڈ آفس کے افسرا ن پارکس، چڑیاگھروں میں انتظامات کاجائزہ لینے کیلئے دورے کرینگے، ڈی جی وائلڈلائف

جمعرات 8 اگست 2019 16:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2019ء) ڈائریکٹرجنرل وائلڈلائف اینڈپارکس پنجاب لیفٹیننٹ (ر)سہیل اشرف نے صوبہ بھر کے افسران و اہلکاران کی عید الاضحی کی چھٹیاں منسوخ کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں،تمام افسران کو چھٹیوں کے دوران اپنی جائے تعیناتی پر موجود ر ہنے اور اپنے زیرانتظام وائلڈلائف پارکس اور چڑیا گھروں کے سکیورٹی انتظامات، سیاحوں کو سہولیات کی فراہمی، سٹاف کی حاضری اور نظم و ضبط کو یقینی بنانے اور روزانہ کی بنیاد پر ہیڈ آفس رپورٹ بھجوانے کی ہدایت کی گئی ہے،ہیڈ آفس سے جاری ہونے والے مراسلے کے مطابق تمام افسران کو اپنے زیر انتظام وائلڈلائف پارکس اور چڑیاگھروں میں عیدالاضحی کی چھٹیوں کے دوران انتظامات کے حوالے سے پہلے سے جاری کردہ ہدایات پر سو فیصدعملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ تمام فیلڈ افسران کو بھی اپنے زیر انتظام علاقوں میں موجود رہنے اور غیر قانونی شکار کو ناکام بنانے میں اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے،مزیدبراں تمام افسران کو خبردار کیاگیاہے کہ ہیڈآفس کے افسران صوبہ بھر کے وائلڈلائف پارکس، چڑیاگھروں اور فیلڈ سٹاف کو چیک کرنے کیلئے اچانک دورے کریں گے اورانتظامات کے حوالے سے ڈائریکٹر جنرل وائلڈلائف کو بذریعہ واٹس اپ رپورٹ پیش کریںگے۔

متعلقہ عنوان :