کشمیر کے عوام کی جدوجہد میں ساری قوم متحد ہے،سید یاور عباس بخاری

جمعہ 9 اگست 2019 14:59

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2019ء) چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی پنجاب سید یاور عباس بخاری نے کہا ہے کہ کشمیر کے عوام کی جدوجہد میں ساری قوم متحد ہے اور ان کے حقوق کے اصول تک سیاسی اور سفارتی حمایت میں کوئی کمی نہیں آنے دی جائے گی نہتے کشمیریوں کے خلاف بھارتی جارحیت ظلم و ستم کے بادل چھٹ گئے ہیں وہ دن دور نہیں جب کشمیری عوام بھی آزاد فضائوں میں سانس لیں گے انہوں نے ان خیالات کا اظہار میونسپل کمیٹی اٹک کی جانب سے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے حوالے سے ضلع کونسل اٹک میں منعقدہ سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اٹک عشرت اللہ خان نیازی ، اسسٹنٹ کمشنر اٹک جنت حسین ، ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر محمد اکمل ، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ جاوید اقبال بھٹی ، ڈپٹی ڈائریکٹر تعلقات عامہ شہزاد نیاز،پرنسپل اسلامیہ ہائی سکول ملک محسن ، پی اے ٹو چیئرمین عمران حسین ، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی اٹک مبارک علی خان ، میونسپل آفیسر ریگولیشن سردار اسد ، معروف سوشل ورکر شیریں اسلم، مسز جعفری ، ڈاکٹر کنیز فاطمہ کے علاوہ مختلف محکموں کے افسران اہلکاران ، سول سوسائٹی اور تاجر برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد موجود تھی جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض زاہد حسین نے انجام دیے سید یاور عباس نے کہا کہ کسی قربانی کے بغیر مقصد حل نہیں ہوتے یہ ایک مستقل جدوجہد ہے پاکستانی حکومت اصول پرست ہے انتہا پسند نہیں دنیا کی صف اول آنے والی فوج کے ساتھ پوری قوم شانہ بشانہ کھڑی ہے انہوں نے کہا کہ ہندو آر ایس ایس اور داعش کی سوچ ایک ہی ہے ہم آج وعدہ کرتے ہیں کہ سیاسی ، عسکری قیادت جس دن کال دے گی ہم اس پر لبیک کہیں گے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اٹک عشرت اللہ خان نیازی نے کہا ہے کہ بھارت کو پوری دنیا کے سامنے شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا اور بھارت کو اس جگہ دھکیلا جہاں کاو ہ سوچ بھی نہیں سکتا بھارت میں ہونے والے کشمیریوں پر ظلم و ستم دیکھ کر آج پوری دنیا چیخ اٹھی ہم ہر صورت میں بھارت کی انتہا پسندی ، ظلم ، بربریت ، بے گناہوں کے خو ن بہنے کی مزمت کرتے رہیں گے اور کشمیر کی آزادی تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ڈپٹی کمشنر اٹک عشر ت اللہ خان نیازی نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی مخصوص آئینی حیثیت تبدیل کر کے اقوام متحدہ کے معاہدوں کی سنگین خلاف ورزی کی ہے انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہء رگ اور جو بچہ بھی پاکستان میں پیدا ہوتا ہے وہ پہلے کشمیر کا لفظ سیکھتا ہے ۔

(جاری ہے)

یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم آج کے مشکل ترین حالات میں کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے ہوں اور ہر سطع پر ان کی حمایت جاری رکھیں۔ تقریب میں حا ضرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی انہوں نے ہا تھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیر کی آزادی کے نعرے درج تھے۔آخر میں واک کا اہتمام بھی کیا گیا ۔جس کی قیاد چیئر مین پبلک اکائونٹس کمیٹی پنجاب سید یاور عباس بخاری اور ڈپٹی کمشنر اٹک عشر ت اللہ خان نیازی نے کی۔

واک میں تمام شعبہء زند گی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شر کت کیاس موقع پر سیمینار سے محسن ملک، شیریں اسلم نے بھی خطاب کیا جبکہ سیمینار کے اختتام پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے حوالے سے ضلع کونسل اٹک سے ریلی نکالی گئی جس کی قیادت چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی یاور عباس ، ڈپٹی کمشنر اٹک عشرت اللہ خان نیازی، اسسٹنٹ کمشنر جنت حسین ، میونسپل آفیسر مبارک علی نے کی شرکاء نے ہندوستان کے بے گناہ کشمیریوں پر ظلم بند کرنے کے حوالے سے قطبے اٹھا رکھے تھے۔