Live Updates

ملک بھر میں شہر شہر ،قصبہ قصبہ ،گائوں گائوں اور گلی محلوں میں نماز عید کے چھوٹے بڑے ہزاروں اجتماعات منعقد

نماز عید کے اجتماعات میں کشمیر کی آزادی، امت مسلمہ کی سلامتی، خوشحالی اور ملک کی ترقی کے لیے دعائیں کی گئیں

پیر 12 اگست 2019 16:00

ملک بھر میں شہر شہر ،قصبہ قصبہ ،گائوں گائوں اور گلی محلوں میں نماز عید ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2019ء) ملک بھر میں عید الاضحی مذہبی عقیدت اور احترام سے منائی جارہی ہے۔ عید الاضحی کے موقع پر ملک بھر میں شہر شہر ،قصبہ قصبہ ،گائوں گائوں اور گلی محلوں میں نماز عید کے چھوٹے بڑے سینکڑوں اجتماعات منعقد ہوئے جب کہ نماز عید کے موقع پر سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ۔نماز عید کے اجتماعات میں کشمیر کی آزادی، امت مسلمہ کی سلامتی، خوشحالی اور ملک کی ترقی کے لیے دعائیں کی گئیں۔

اسلام آباد میں عید الاضحی کا سب سے بڑا اجتماع فیصل مسجد میں ہوا اور صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی، سپیکر قومی اسد قیصر، اراکین پارلیمنٹ اور سفارتکاروں نے فیصل مسجد اسلام آباد جب کہ وزیراعظم عمران خان نے بنی گالا اسلام آباد میں نماز عید ادا کی۔

(جاری ہے)

اسی طرح وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لاہور کے ریس کورس پارک جبکہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے لیاقت باغ میں نماز عید الاضحی ادا کی۔

سابق وزیراعلیٰ اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے ماڈل ٹاؤن لاہور میں عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کی جب کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مظفرآباد آزاد کشمیر میں نماز عید ادا کی ہے۔نماز عید کی ادائیگی کے بعد سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے سلسلے میں جانوروں کی قربانی کی جا رہی ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات