Live Updates

جماعت اسلامی نے کشمیر جائزہ کمیٹی میں شمولیت کی حامی بھر لی

امیر جے آئی سینیٹر سراج الحق نے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے حکومت کی بھرپور اور غیر مشروت حمایت کا اعلان کردیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 17 اگست 2019 21:30

جماعت اسلامی نے کشمیر جائزہ کمیٹی میں شمولیت کی حامی بھر لی
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 اگست 2019ء) جماعت اسلامی نے کشمیر جائزہ کمیٹی میں شمولیت کی حامی بھر لی، امیر جے آئی سینیٹر سراج الحق نے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے حکومت کی بھرپور اور غیر مشروت حمایت کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے عید سے قبل وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال میں بھارت کیخلاف اقدامات کیلئے لائحہ عمل طے کرنے کیلئے تشکیل دی گئی خصوصی جائزہ کمیٹی کو توسیع دینے کی منظوری دی تھی۔ بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے خصوصی جائزہ کمیٹی میں اپوزیشن پارٹی جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کو شامل کرنے کی منظوری دی تھی۔

(جاری ہے)

بعد ازاں حکومت کی جانب سے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کو خصوصی جائزہ کمیٹی میں شمولیت کی باقاعدہ دعوت دی گئی۔ اب میڈیا رپورٹس کے مطابق امیر جماعت اسلامی نے کشمیر جائزہ کمیٹی میں شمولیت کی حامی بھر لی ہے۔ جبکہ جماعت اسلامی نے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے حکومت کی بھرپور اور غیر مشروط حمایت کا اعلان بھی کیا ہے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم نے یہ خصوصی جائزہ کمیٹی 5 اگست کو مودی سرکار کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خود مختار حیثیت ختم کرنے کے اقدام کے بعد تشکیل دی تھی۔

اس کمیٹی میں وزیراعظم سمیت، تمام صوبوں کے گورنر، آزاد کشمیر کے صدر، وزیراعظم، آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی آئی ایس پی آر شامل ہیں۔                                                                                                   
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات