پاکستان مسلم لیگ ن سندھ نے کراچی ڈویژن کے صدر انجینئر سلمان خان کوشوکاز نوٹس جاری کردیا
کراچی ڈویژن کی تنظیم کا اعلان پارٹی آئینی کی خلاف ورزی ہے اگر ہفتہ میں جواب نہ دیا تو پارٹی رکنیت معطل کردی جائے گی، اجلاس میں فیصلہ
اتوار 18 اگست 2019 22:45
(جاری ہے)
اجلاس میں کئی قراردادیں منظورکی گئی۔جس کے مطابق ن لیگ کے قائداور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو بلاجواز قید وبند میں رکھا گیا ہے، جنہیں فوری غیر مشروط طور پر رہا کیا جائے ۔
اجلاس میں مریم نواز شریف کی گرفتاری کی پر زور مذمت کی اور اجلاس کے زریعے مطالبہ کیا گیا کہ مریم نواز ،حمزہ شہباز شریف،سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ،سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل، راناثنااللہ، خواجہ سعد رفیق، خواجہ سلمان کو فوری رہا کیا جائے۔اجلاس میں بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے پر امن کشمیریوں پر فائرنگ اور گرفتاریوں کی مذمتی قرار داد منظور کی گئی اور مطالبہ کیا کہ کشمیرکو آزادی اورخودمختیاری دی جائے۔بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے جو حالیہ فیصلہ کیا ہے اور آرٹیکل 35 A اور 370 ختم کر کے اپنی جارحانہ پالیسی قائم رکھی ہے ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ اجلاس میں کہا گیا کہ ن لیگ کراچی ڈویژن کے صدر انجیئنر سلمان خان نے پارٹی کے آئین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ۔ضلعی عہدیدار مقرر کئے جس کا انہیں آئینی اختیار نہیں ہے۔انہوں نے اپنے اختیارات سے تجاوز کیاجس پر پارٹی نے نوٹس لیا ہے اور کراچی ڈویژن کے صدر کو شوکاز دیا ہے۔جس کا ایک ہفتہ کے اندر جواب نہ ملنے کی صورت میں بنیادی رکنیت معطل کی جائے گی۔ اجلاس میں کہا گیا کہ کراچی ڈویژن کے صدر انجیئنرسلمان خان نے دوسرا انحراف یہ کیا ہے کہ جن لوگوں کی پارٹی رکنیت معطل ہے ان کی بحالی سے قبل انہیں کراچی ڈویژن میں عہدے دئیے جس کی شدید مذمت کی جاتی ہے ۔مزید اہم خبریں
-
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈارکی ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے ملاقات
-
پنجاب میں عام تعطیل کا اعلان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا آئینی حق ہے، اسد قیصر کے مطالبے کی حمایت کرتا ہوں
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
مرضی کے ریفری کیساتھ میچ کھیلنے والے مافیا کو رفیق تارڑ اور جسٹس قیوم جیسے ججز ہی بھاتے ہیں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال کا پہلا دورہ،ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح،نیا آئی سی یونٹ بنانے کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.