بلاول بھٹو زرداری نے نریندر مودی پر تنقید کرنے پر وزیراعظم عمران خان کو اڑے ہاتھوں لے لیا
’’ایک کٹھ پتلی فاشسٹ کیسے دوسرے کٹھ پتلی فاشسٹ پر تنقید کرسکتا ہے؟‘‘ : چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی
عثمان خادم کمبوہ پیر 19 اگست 2019 19:46
(جاری ہے)
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا ائیرپورٹ سے اسکردو شہر پہنچنے تک جگہ جگہ استقبال کیا گیا ،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری عوام کے جم غفیر کو دیکھ کر جگہ جگہ گاڑی سے باہر نکل آئے اور شہریوں سے ملے،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری غیول اور تھایور میں گلیشیئر کے سبب آنے والے سیلاب متاثرین کے پاس بھی رک گئے،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے غیول اور تھایور میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی خیریت دریافت کی، نقصانات پر اظہار افسوس بھی کیاچیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا اسکردو شہر تک اسکول کے طلبہ، دکان داروں اور گھروں سے نکل کر شہریوں نے استقبال کیا، پھولوں کے ہار بھی پہنائے۔
انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کشمیریوں کی حقیقی آواز ہے، ذوالفقار علی بھٹو شہید کے کشمیر ساتھ وعدوں کو پورا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کو ویزا تک نہیں ملتا تھا، وہ نہ من موہن ہیں نہ واجپائی، ہم شروع سے خبردار کرتے آرہے ہیں کہ مودی کا ہندوتوا کا نظریہ ہے جبکہ بھارت اخلاقی میدان میں بری طرح جنگ ہار چکا ہے۔انہوں نے اس موقعہ پر وزیراعظم عمران خان کی جانب سے مودی پر تنقید کرنے پر تنقید کی اور کہا کہ عمران خان خود فاشسٹ ہے، وہ کیسے بھارتی فاشسٹ وزیراعظم نریندر مودی پر تنقید کر سکتے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.