Live Updates

کشمیری خواتین کے "تیرا بھائی میرا بھائی عمران بھائی عمران بھائی " کے نعرے

مقبوضہ کشمیرکی خواتین کرفیو توڑ کر گھروں سے باہر نکل آئیں، بھارت مخالف نعرے لگائے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 24 اگست 2019 11:28

کشمیری خواتین کے  "تیرا بھائی میرا بھائی عمران بھائی عمران بھائی " کے ..
سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اگست2019ء) گزشتہ20روز سے بھارت نے کرفیو لگا کر کشمیر میں خون کی جو ہولی کھیلنا شروع کی ہوئی ہے اس پر عالمی ادارے اور ہیومن رائٹس ٹھیکیدار خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔عالمی میڈیااور خبر رساں ایجنسیوں نے دنیا بھر کو بھارت کے مظالم سے آگاہ کرنا شروع کر دیا ہے مگر پھر بھی یو این او سمیت سلامتی کونسل بھی چپ سادھے ہوئے ہیں۔

تاہم اب مقبوضہ کشمیرکی خواتین کرفیو توڑ کر گھروں سے باہر نکل آئی ہیں۔اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی سامبے آئی ہے جس میں کشمیری خواتین کو بھارتی حکومت کے خلاف سخت احتجاج کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔کشمیری خواتین نے مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔ اس موقع پر کشمیری خواتین نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کے حق میں بھی نعرے بازی کی اور انہیں اپنا بھائی قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

کشمیر خواتین مقبوضہ کشمیر کی سڑکوں پر بھارتی فوج کے سامنے "تیرا بھائی میرا بھائی عمران بھائی عمران بھائی " کے نعرے لگاتی رہیں۔یہ ویڈیو آپ کی ملاحظہ کیجئے۔
جب کہ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان بھی مسئلہ کشمیر پر بہت سنجیدہ ہیں اور عالمی برادری کو اس سنگین مسئلے کی حساسیت سے آگاہ بھی کر رہے ہیں۔زیراعظم عمران خان نےجرمن چانسلر اینجلا مرکل سے رابطہ کیا ۔

وزیراعظم عمران خان نے اینجلا مرکل کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتیمظالم کے حوالے سے اپنے تحفظات سےآگاہ کیا ۔ وزیراعظم نے انہیں بتایا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں جھوٹے فلیگ آپریشنز کر سکتا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے جرمن چانسلر اینجلا مرکل سے بھارت کے یک طرفہ اور غیر قانونی اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا ،اس سے قبل وزیراعظم عمران خان ترکی، ملائیشیا، سعودی عرب سمیت کئی ممالک کے سربراہان سے اس مسئلے پر بات کر چکے ہیں۔

واضح رہے ز نماز جمعہ کے بعد کشمیری حریت راہنماؤں نے کرفیو توڑنے کی کال دے رکھی تھی۔جس پر کشمیر کے نوجوانوں نے لبیک کہا اور عورتیں مرد بوڑھے بچے سبھی سڑکوں پر آ گئے۔سڑکوں پر پرامن احتجاج کرنے ا ور علامتی طور پر کرفیو توڑنے کی پاداش میں بھارتی فورسز نے اپنی مشین گنوں کے فائر کھول دیے اور سینکڑوں کشمیری مرد و خواتین خون میں لت پت ہو گئے۔

چونکہ کشمیرمیں میڈیا پر پابندی عائد ہونے کی وجہ سے یہ خبر رپورٹ نہیں ہو پا رہی تاہم موبائل سے بنی ویڈیوز ہر طرف وائرل ہونے کے علاوہ مقامی لوگوں نے صحافیوں کے سامنے دہائیاں دی ہیں۔بھارتی فورسز کی طرف سے زیادہ قتل وادی نیلم میں کیا گیا ہے جبکہ سورہ وادی میں بھی قتل و غارت کے واقعات سنائی دے رہے ہیں۔یہ وہ وقت ہے جب ساری دنیا کو نہتے کشمیریوں کا ساتھ دینے کے لیے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے وگرنہ اللہ کے عذاب سے توبھارت کو کوئی نہیں بچا سکے گا کہ مظلوم کی آہ ظالموں کے تاج کا دھڑن تختہ کر دیا کرتی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات