وفاقی وزارت فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ نے آزاد کشمیر میں مچھلی کی پیداوار ،انگلنگ / سپورٹ فشریزبارے منصوبہ منظور کرلیا

ہفتہ 24 اگست 2019 15:40

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اگست2019ء) وزیراعظم پاکستان فوڈ ایمرجنسی پروگرام وفاقی وزارت فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ کے تحت آزاد کشمیر میں مچھلی کی پیداوار اور انگلنگ / سپورٹ فشریز کیلئی.431.676 ملین کا منصوبہ منظور کرتے ہوئے فنڈز فراہم کر دیے۔وفاقی وزارت فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ نے آزاد کشمیر محکمہ وائلڈلائف و فشریز کا ارسال کردہ پانچ سالہ منصوبہ رقمی 431.646 ملین منظور کرتے ہوئے اسے ہنگامی بنیاد پر یکم ستمبر2019 سے لانچ کردیا ہے۔

آزاد کشمیر میں دریاؤں، ندی نالوں، چیک ڈیمز، قدرتی جھیلوں اور ہائیڈرو پاور کیلے تعمیر شدہ ڈیم کی شکل میں تازہ پانی کے وسائل موجود ہیں جنکو فشریز کی پیداوار اور ایکو ٹورزم/ سپورٹ فشریز کے لیے استعمال کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ناظم وائلڈ لائف و فشریز آزاد کشمیر چوہدری محمد رزاق نے تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ منصوبہ''پروموشن آف ایکوا کلچران آزاد کشمیر'' کے نام سے منظور ہوا ہے جو تین کمپوننٹ پر مشتمل ہے۔

پہلے کمپوننٹ کے تحت آزاد کشمیر میں شراکتی بنیاد پر فش فارمز کی تعمیر ہے اور پوٹینشل اور ٹورزم کے فروغ کو مد نظر رکھتے ہوئے نیلم و جہلم ویلی میں ٹراؤٹ فارمز، اورایک ٹراؤٹ ہیچری کی تعمیر اور موجود ٹراؤٹ ہیچریز کی پیداواری صلاحیت بڑھانے اور رتی گلی جھیل، نوسیری جھیل، پترینڈ پراجیکٹ، چکار ہیچری کو آپریشنل کرنا اور دیگر آبی ذخائر میں ٹراؤٹ کلچر کو فروغ دینے کے لیے کیج کلچر رکھے گئے ہیںجس کیلئے 247.00 ملین منظور کیے گئے ہیں۔

دوسرے کمپوننٹ میں محکمہ کے فشریز ونگ کی strenthening رکھی گئی ہے۔ جبکہ آزاد کشمیرمیں پہلی بار سیاحت کے فروغ/ سپورٹ فشریز / انگلنگ ٹورزم کے فروغ کیلئے براہ راست آٹھ ملین روپے منظور کیے گئے ہیں جسکے تحت انگلنگ ٹورنامنٹ اور پوٹینشل سائٹس میں مقامی مچھلی کا تحفظ و فروغ شامل ہے۔ چوہدری رزاق نے کہا یہ پراجیک نہایت قلیل عرصہ میں پراسیس کرتے ہوئے منظور کیا گیا ہے جس میں فشریز ڈویلپمنٹ بورڈ پاکستان کے CEO اور انکی ٹیم کی دن رات محنت اور وفاقی وزارت فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ کی گہری دلچسپی اور محنت ہے۔جنہوں نے نہایت قلیل عرصہ میں پراجیکٹ کو پراسیس اور لانچ کیا۔