محرم الحرام ،پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ

بدھ 28 اگست 2019 17:08

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اگست2019ء) محرم الحرام ،پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ ،یک محرم الحرام سے ڈیرہ اسماعیل خان سمیت صوبے کی09 حساس ترین اضلاع میں پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

یکم محرم الحرام سے صوبے کے بائیس مختلف مکاتب فکر کے علماء کے شہر سے باہر جانے پر پابندی اور صوبے کے 45 علماء کرام کے آنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔محرم الحرام میں سیکورٹی کے پیش نظر حساس اور حساس ترین اضلاع میں پولیس اہلکاروں کی چھٹیوں پر پابندی عائد کی گئی ہے جوکہ یکم محرم الحرام سے نافذ العمل ہوگا۔ محرم الحرام کے لئے سیکورٹی پلان کی منظوری وفاق کی جانب سے دی گئی ہے۔