انجمن اساتذہ جموں وکشمیر کے زیر اہتمام ختم نبوت و تحریک آزادی کشمیرکانفرنس 8 ستمبر کو منعقد ہوگی

اتوار 1 ستمبر 2019 19:00

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 ستمبر2019ء) انجمن اساتذہ جموں وکشمیر کے زیر اہتمام ختم نبوت و تحریک آزادی کشمیرکانفرنس 8 ستمبر کو منعقد ہوگی ، جس سے پروفیسر ڈاکٹر عبدالقدوس خان ایل ایل اے سید رضا علی بخاری ، ماہر تعلیم سید زاہد حسین نعیمی سمیت دیگر علماء و مشائخ عظام پروفیسر ڈاکٹر ماہرین تعلیم سیاستدان سماجی شخصیات خطاب کرینگے ، انجمن اساتذہ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ معراج خالد کی پریس ریلیز کے مطابق 8 ستمبر 2019 بروزاتوار کو گورنمنٹ پائیلٹ ہائی سکول راولاکوٹ میں عقیدہ ختم نبوت و تحریک آزادی کشمیر کے عنوان سے ایک پروقار روحانی تقریب منعقد ہو رہی ہے یہ تقریب پروفیسر ڈاکٹر عبدالقدوس خان کی صدارت میں منعقد ہونگی ، جس کے مہمان خصوصی پیر سید رضا بخاری ممبر قانون سازاسمبلی آزاد کشمیر ہونگے ، اس تقریب سے انجمن اساتذہ پاکستان کے مرکزی قائدین مرکزی جماعت اہلسنت پاکستان کے زعماء سنی تحریک دعوت اسلامی المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کشمیر کے خانقاہوں کے جانشین خطاب کرینگے ۔