Live Updates

اب بھارت 370 اور 35اے کو سپریم کورٹ کے ذریعے بحال کروانے کی کوشش کرے گا لیکن پاکستان ایسا کرنے نہیں دے گا: سمیع ابراہیم

وزیراعظم نے کہا ہے کہ اب ایسا نہیں ہونے دینا، ہمارا پورا ملک تیار ہے اب بھارت کو اس معاملے کا کوئی حل نکالنا ہی پڑے گا: سینئیر تجزیہ کار

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ بدھ 4 ستمبر 2019 23:23

اب بھارت 370 اور 35اے کو سپریم کورٹ کے ذریعے بحال کروانے کی کوشش کرے گا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04 ستمبر 2019ء) سینئیر تجزیہ کار سمیع ابراہیم نے کہا ہے کہ اب بھارت 370 اور 35اے کو سپریم کورٹ کے ذریعے بحال کروانے کی کوشش کرے گا لیکن پاکستان ایسا کرنے نہیں دے گا کیونکہ اب یہ ان کے گلے کی ہڈی بن رہا ہے لیکن وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اب ایسا نہیں ہونے دینا، ہمارا پورا ملک تیار ہے اب بھارت کو اس معاملے کا کوئی حل نکالنا ہی پڑے گا۔

سمیع ابراہیم نے کہا کہ اب دنیا بھی کہہ رہی ہے کہ معاملہ حل کیا جائے۔ صدر ٹرمپ تو ثالثی کی بات کر رہے ہیں لیکن برنی سینڈرس نے یہ نہیں کہا انہوں نے کہا ہے کہ جو اقوامِ متحدہ کی قراردادیں ہیں ان کے مطابق معاملے کو حل کیا جائے۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خاننے کہا ہے کہ ان کے جیتے جی کشمیر پر سودے بازی نہیں ہو سکتی۔

(جاری ہے)

سینئیر صحافیارشاد بھٹی نے بتایا ہے کہ انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے سوال کیا کہ کیا کشمیرپر سودی بازی ہو رہی ہے تو انہوں نے کہا کہ ان کے جیتے جی ایسا نہیں ہو سکتا۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خاننے 6 ستمبر کو کشمیر ڈیفنس ڈے کے طور پر منانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعاتفردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کشمیری عوام ایک ماہ سےزائد عرصےسے کرفیومیں محصورہیں۔ اس وقت مواصلاتی نظام سے کٹے ہوئے ہیں۔ مقبوضہ وادی دنیا کی سب سے بڑیجیل میں تبدیل ہوگئی ہے۔ جہاں ادویات اورخوارک نہیں، بچے بلک رہے ہیں۔ اس کے بعد سینئیر صحافی حامد میر نے اپوزیشن کو حکومت کا ساتھ دینے کا مشورہ دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ کشمیرپر سودے بازی کے بارے میں کوئی سوچ بھی نہیں سکتا کے ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان کے بعد اپوزیشن کو حکومت کی نیت پر شک چھوڑ دینا چاہئیے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات