متحدہ علماء بورڈ حکومت پنجاب اور پاکستان علماء کونسل کے تحت ملک بھر میں امن وامان کے قیام کیلئے علماء و مشائخ کردار ادا کرر ہے ہیں، ملک میں فرقہ وارانہ تشدد پھیلانے کی کوششیں کرنے والے ناکام ہوں گے ، طاہر محمود اشرفی

پیر 9 ستمبر 2019 22:50

لاہور۔9 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 ستمبر2019ء) متحدہ علماء بورڈ حکومت پنجاب اور پاکستان علماء کونسل کے تحت ملک بھر میں امن وامان کے قیام کیلئے علماء و مشائخ کردار ادا کر ہے ہیں، متحدہ علماء بورڈ حکومت پنجاب اور پاکستان علماء کونسل کے دفاتر میں رابطہ آفس 24 گھنٹے کام کر رہے ہیں، ملک میں فرقہ وارانہ تشدد پھیلانے کی کوششیں کرنے والے ناکام ہوں گے ، اصحاب رسول و اہل بیت رضوان اللہ اجمعین کا ذکر سعادت ایمان کا حصہ ہے ، یہ بات چیئرمین پاکستان علماء کونسل و متحدہ علماء بورڈ حکومت پنجاب حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے پاکستان علماء کونسل کے رابطہ آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ، اس موقع پر علامہ طاہر الحسن ، مولانا اسید الرحمن ، علامہ زبیر عابد ، مولانا محمد اشفاق پتافی ، مفتی محمد ضیاء مدنی ، مولانا قاضی مطیع اللہ سعیدی ،مولانا انوار الحق مجاہد، مولانا سعد اللہ لدھیانوی ، مولانا عزیز اکبر قاسمی ، مولانا پیر پیر اسعد حبیب شاہ جمالی ، مولانا طاہر عقیل اعوان ، مولانا ابو بکر صابری ، مولانا نعمان حاشر ، مولانا احسان احمد الحسینی، مولانا اسلم صدیقی اور دیگر علماء و مشائخ موجود تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک میںا من وا مان کی صورتحال مثالی ، وفاقی وزارت داخلہ ملک کے سلامتی کے دورے ، صوبائی حکومتوں اور علماء و مشائخ کے درمیان رابطوں کا فقدان ختم ہوا ہے ، ہر سطح پر رابطہ و امن کمیٹیاں کام کر رہی ہیں اور پنجا ب میں وزیر اعلیٰ پنجا ب عثمان بزدار ، سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی اور گورنر مسلسل علماء سے رابطوں میں ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم ، فوج اور علماء نے مل کر دہشت گردی اور انتہاء پسندی کی سازشوں کو ناکام بنایا ہے ، حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے بتایا کہ حساس علاقوں میں مجالس اور جلسے جلوسوں کے ساتھ تمام مکاتب فکر پر مشتمل امن کمیٹیاں پاکستان علماء کونسل اور متحدہ علماء بورڈ کے ممبران موجود رہیں گے ، انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ افواہوں سے دور رہیں اور مقامی انتظامیہ ، پولیس اور قانون نافذکرنے والے اداروں سے مکمل تعاون کریں۔