قا ئدا عظم محمد علی جنا ح ہمیشہ نظم و ضبط،آزادی،جمہو ریت،قا نو ن کی حکمرا نی اور سما جی انصاف کے رہنما اصولو ں پر ثابت قدم رہے،سپیکر قومی اسمبلی

قا ئد اعظم کی کا میا بی قومو ں کی تا ریخ میں ایک منفرد وا قعہ تھا جو عد م تشدداورا صولو ں پر سختی سے عمل پیر ا ہو نے پر ظہور پزیر ہو ا، اسد قیصر کا بیان

بدھ 11 ستمبر 2019 14:12

قا ئدا عظم محمد علی جنا ح ہمیشہ نظم و ضبط،آزادی،جمہو ریت،قا نو ن کی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2019ء) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرنے با با ئے قوم قا ئد اعظم محمد علی جنا ح کو خراج تحسین پیش کر تے ہو ئے کہا ہے کہ قا ئد اعظم محمد علی جنا ح ہمیشہ ہر مشکل کے سا منے سینہ سپر رہے انہو ں نے کبھی اپنے اصولو ں پر سو د ہ با زی نہیں کی اور نہ ہی اپنا فیصلہ کسی پر مسلط کر نے کی کو شش کی۔انہو ں نے ان خیا لا ت کا اظہا ر قا ئد اعظم محمد علی جنا ح کی 71ویں برسی کے مو قع پر کیا۔

سپیکر نے کہا کہ قا ئد اعظم محمد علی جنا ح کے رہنما اصول ایمان۔اتحاد اور نظم ہما ری تا ریخ کا حصہ ہیں اور پا کستان کو در پیش چیلنجو ں کا مقا بلہ صر ف اپنی صفوں میں اتحاد پید ا کر کے ہی کیا جا سکتا ہے۔انہو ں نے کہا کہ قا ئد اعظم کی کا میا بی قومو ں کی تا ریخ میں ایک منفرد وا قعہ تھا جو عد م تشدداورا صولو ں پر سختی سے عمل پیر ا ہو نے پر ظہور پزیر ہو ا۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ ہم قا ئد اعظم کے رہنما اصو لو ں پر عمل کر کے ہی انہیں شا ندار خراج تحسین پیش کر سکتے ہیں۔انہو ں نے کہا کہ قا ئد اعظم کی برسی ہمیں یا د کر واتی ہے کہ ہم پا کستان کو مضبوط اور بہتر بنا نے میں قا ئد اعظم کے مشن کی تکمیل کر یں۔ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی محمد قا سم خان سوری نے اس مو قع پر کہا کہ ہمیں قا ئد اعظم کے بے مثال اصولو ں اور ان کی بے پنا ہ قا ئد انہ صلاحیتو ں کو فرا مو ش نہیں کر نا چا ہیے۔انہو ں نے کہا کہ ہمیں یہ عہد کر نا چا ہیے کہ ہم اپنے وطن کو در پیش چیلنجوں کا ڈٹ کر مقابلہ کر یں گے اور پاکستان کو ایک بہتر اور مضبو ط ملک بنا ئیں گے۔