Live Updates

پاکستان پر اٹھنے والی دشمن کی میلی آنکھ پھوڑ دیں گے‘رانا ساجد علی شوکت

کشمیر پر عالمی برادری کی عدم توجہ دو ایٹمی ممالک کو جنگ میں جھونکنے کے مترادف ہے

بدھ ستمبر 14:57

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2019ء) پاکستان پر اٹھنے والی دشمن کی میلی آنکھ پھوڑ دیں گے،کشمیر پر عالمی برادری کی عدم توجہ دو ایٹمی ممالک کو جنگ میں جھونکنے کے مترادف ہے ۔نہتے کشمیریوں پر کرفیو ختم نا کروانا اقوام متحدہ کی ناکامی ہے ۔ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق امیدوار قومی اسمبلی رانا ساجد علی شوکت اور رانا ماجد علی شوکت نے اپنے بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پاکستان کی امن پالیسی کو بھارت کمزوری مت سمجھے اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گاکشمیری عوام کے مقدر کا فیصلہ بھارت نہیں بلکہ ان کے عوام کو خود کرنا ہے ۔اقوامتحدہ کی کمزور پالیسیوں کا نتیجہ ہے کہ آج دنیا بھر میں صرف مسلمانوں پر مظالم ڈھائے جا رہے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ بھارت نے پاکستان پر جنگ مسلط کرنے غلطی کی تو یہ بھارت کی آخری غلطی ہوگی اس کے بعد بھارت ہوگا نہ وہاں کوئی حکمران باقی رہے گا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اور بھارت کی جنگ ہوئی تو عالمی برادری کو بھی اسکے منفی اثرات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
پاکستان کی شہہ رگ، کشمیر سے متعلق تازہ ترین معلومات