مقبوضہ کشمیر کے اندر تاریخ کا بدترین لاک ڈاون ہے ،چوہدری طارق فاروق

اسی لاکھ آبادی پر مشتمل دنیا کی سب سے بڑی جیل میں شیر خوار بچوں سے لیکر بزرگوں کو قیدیوں کے حقوق بھی نہیں دیے جارہے ، سینئر وزیر آزاد کشمیر

ہفتہ 14 ستمبر 2019 18:49

اسلام آبادد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2019ء) سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے اندر تاریخ کا بدترین لاک ڈاون ہے اسی لاکھ آبادی پر مشتمل دنیا کی سب سے بڑی جیل میں شیر خوار بچوں سے لیکر سو سالہ بزرگوں کو قیدیوں کے حقوق بھی نہیں دیے جارہے اقوام عالم و پاکستانی قیادت مذمتی بیانا ت سے آگے نکلے ہندوستانی فوج لائن آف کنٹرول پر معصوم کشمیریوں کے قتل عام میں ملوث ہے فائرنگ سے متاثرہ افراد کی بحالی اولین ترجیح ہے وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان لائن آف کنٹرول پر بسنے والے باجرت دلیر اور غیور شہریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے آرہے ہیں کارکنان ان کا بھرپور استقبال کریں اور لائن آف کنٹرول پر بسنے والے شہریوں کا حوصلہ بڑھائیں۔

(جاری ہے)

و وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیرراجہ محمد فاروق حیدر خان بروز اتوار مورخہ15ستمبر بھمبر اور سماہنی حلقہ کا دورہ کریں گے۔ وہ کسگمہ آئیں گے اور وہاں سے درھال روانہ ہوں گے۔ تمام اہلیان کسگمہ اور کارکنا ن سے اپیل ہے کہ وہ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کا والہانہ استقبال کریں اور ان کے پروگرام میں بھرپور شرکت کریں۔