سندھ کے دل کراچی میںکسی ساز ش کو کامیاب ہونے نہیں دیں گے، مولانا راشد محمود سومرو

آرٹیکل 149کو عالمی ایجنڈے کا حصہ سمجھتے ہیں اس کے اطلاق کو سندھ پر حملہ تصور کریں گے، سیکرٹری جنرل جے یو آئی سندھ فروغ نسیم اپنے میئرسے کام لے لیںورنہ استعفی لے کرانہیں گھربھیج دیں ، ختم نبوت ویکجہتی کشمیر کانفرنس سے خطاب

ہفتہ 14 ستمبر 2019 21:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2019ء) جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل مولانا راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ سندھ کے دل کراچی میںکسی ساز ش کو کامیاب ہونے نہیں دیں گے۔آرٹیکل 149کو عالمی ایجنڈے کا حصہ سمجھتے ہیں اس کے اطلاق کو سندھ پر حملہ تصور کریں گے، حکمرانوں نے لاہور ،پشاور اور کوئٹہ کی صورتحال پر آنکھیں بند کررکھی ہیں،فروغ نسیم فارغ آدمی ہیںاپنے میئرسے کام لے لیںورنہ استعفی لے کرانہیں گھربھیج دیں مگرکراچی کو سیاست کی بھینٹ چڑھنے نہیں دیں گے۔

ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے سیکر ٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو نے کراچی پریس کلب میںجماعتی ذمہ داران کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس ،جامعہ ضیاء الاسلام لیاری میں ضلع جنوبی کے اجلاس، اور شیدی ویلیج لیاری میں ختم نبوت ویکجہتی کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جے یوآئی کے صوبائی نائب امیر مولانا عبدالکریم عابد ،صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد اسلم غوری، صوبائی فنانس سیکرٹری مولانا محمد غیاث،صوبائی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات محمدسمیع سواتی، صدر بزنس فورم سندھ امین اللہ ،کراچی کے تمام اضلاع کے امراء مولانا عمرصادق(غربی)،مولانااحسان اللہ ٹکروی(ملیر)،مفتی عبدالحق عثمانی (کورنگی)مولانا نورالحق (جنوبی)مولانا فتح اللہ (شرقی) مولاناعبدالرشید نعمانی (وسطی) سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

مولانا راشد محمود سومرو نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا موجودہ کہ حکمرانوں کی نااہلی ملک کو دوراہے پر لاچکی ہے ،مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت انڈیا کو فروخت کرکے نمائشی احتجاج ہماری بدترین سفارتی ناکامی ہے، ایک جانب بے ہنگم ٹیکسزاورپے درپے رمہنگائی نے عوام کی کمرتوڑ کررکھ دی ہے ،تو دوسری جانب کفایت شعاری ،سادگی اور معاشی انقلاب کی باتیں کرنے والے اپنی شاہ خرچیوں سے قومی خزانے کا دیوالیہ نکال رہے ہیں ،ڈالرکی قدر دن بدن بڑھتی جارہی ہے ، روپے ڈالر کے سامنے سرنگوں دکھائی دے رہاہے،جبکہ صنعتیں تباہ کرکے ملک کو معاشی بحران کے گہرے دلدل میں جھونکا جارہاہے ،روزانہ کے حساب سے ہزاروں نوجوان بے روزگار ہورہے ہیں ۔

مولانا راشد محمود سومرو نے سندھ کے ضلع تھرپارکر میں قادیانی مشینری کی جانب سے سماجی کاموںکی آڑ میں تبلیغی سرگرمیوں ،لوگوں کو اسلام سے مرتد کرکے قادیانی بنانے کی مہم کی شدید مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا کہ حکومت قادیانیوں کو ان کے آئینی حدود کے اندر رہنے کا پابند بنائے ،آئین نے قادیانیوں کی عبادت گاہوں کو مسجد سے تشبیہ دینے سے روک رکھا ہے ،ہمیں بتایاجائے کہ کس آئین کے تحت آج قادیانی لابی سندھ کے شہری اور سرحدی پٹی میں اپنی مذموم سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے انہیں فورا لگام دیاجائے ۔

مولانا راشد محمود سومرو نے کہا کہ عوام جعلی مینڈیٹ کی حامل نااہل حکومت سے اکتا چکے ہیں ،عوام کی امیدوں کا مرکز اب جمعیت علماء اسلام ہے ، مولانا فضل الرحمن کے حکم پر اکتوبر میںآزادی مارچ اسلام آبادکی تیاریاں مکمل کی جاچکی ہیں ،جے یوآئی سندھ کے 29اضلاع کے کارکنان آزادی مارچ میں شرکت کیلئے اپنے قائد کے حکم کے بیتابی سے منتظر ہیں سندھ سے لاکھوں کارکنان اکتوبر میں اسلام آباد کا رخ کریں گے ۔

آزادی مارچ کا دن بھڑکیں مارنے والے حکمرانوںکی چولیں ہلاکر رکھ دے گا،مولانا راشد محمود سومرو نے عمرکوٹ میں سابق ایم پی اے کی گاڑی کی ٹکر سے ہندوبرادری سے تعلق رکھنے والے نوجوان طالبعلم رجنیش مانی کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حادثے کے ذمہ دار وں کیخلاف کاروائی کرکے متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی کا مطالبہ ہے۔دریں اثناء جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے قائدین کے 29 اضلاع کے تنظیمی دورے کے 18ویں روز آج ضلع جنوبی اور پیرکوضلع وسطی میں عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے۔