Live Updates

مودی میں ہمت ہے تو سرینگر میں جلسہ کر کے دکھائے : عثمان بزدار

مقبوضہ کشمیر میں رواں صدی کا بدترین انسانی المیہ رونما ہونے کا خدشہ ہے،خوراک ،ادویات اور دیگر ضروریات کی کمی سے انسان مر رہے ہیں کشمیر یو ں سے جینے کا حق نہ چھینا جائے،بھارت کرفیو ختم کر کے بے گناہ شہریوں کو رہاکرے اور مواصلاتی پابندیاں ہٹائے ۳نریندر مودی نے اپنے ملک میںانتہاء پسندی کے جو بیج بوئے ہیں،بھارت کی آئندہ نسلوں کو اس کا پھل کاٹنا پڑے گا

جمعرات 19 ستمبر 2019 23:07

مودی میں ہمت ہے تو سرینگر میں جلسہ کر کے دکھائے : عثمان بزدار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیر میں رواں صدی کا بدترین انسانی المیہ رونما ہونے کا خدشہ ہے لیکن بھارتی حکومت بدستورہٹ دھرمی کی روش پر گامزن ہی- خوراک ، ادویات اور دیگر ضروریات کی کمی سے انسان مر رہے ہیںاور بی جے پی حکومت کی توجہ صرف گائو رکشا پر ہی-وزیراعلیٰ نے ایک بیان میں کہاکہ کشمیر یو ں سے جینے کا حق نہ چھینا جائی-بھارت مقبوضہ کشمیر میں کرفیو ختم کر کے بے گناہ شہریوں کو رہاکرے اور مواصلاتی پابندیاں فوری طورپر ختم کری- انہوںنے کہاکہ کشمیریوں کو مستقبل کا فیصلہ خود کرنے دیا جائی-بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیروں کو استصواب رائے کا حق دینے کا پابند ہی-وزیراعلیٰ نے کہاکہ نریندرمودی میں ہمت ہے تو مظفر آباد میں وزیراعظم عمران خا ن کے جلسہ عام کی طرح سرینگر میں جلسہ عام کر کے دکھائی-وزیراعظم عمران خان نے مظفر آباد میں جلسہ کر کے پوری دنیا کو پیغام دے دیا کہ پاکستان ہر طرح سے کشمیریوں کے ساتھ ہے او رکسی بھی صورت میں انہیں تنہا نہیں چھوڑے گا-انہوںنے کہاکہ نریندر مودی نے اپنے ملک میںانتہاء پسندی کے جو بیج بوئے ہیں،بھارت کی آئندہ نسلوں کو اس کا پھل کاٹنا پڑے گا-
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات