Live Updates

تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری سے پنجاب سیکرٹریٹ میں حلقہ این اے 133 کی مختلف یونین کونسلز سے پارٹی رہنمائوں اور کارکنوں کی ملاقاتیں

اپوزیشن اپنے اپنے قائدین کی کرپشن کا پیسہ کے تحفظ کے لئے اسمبلی میں غنڈہ گردی ، شور شرابہ اور بدمعاشی پر اتر آئی ہے ، اپوزیشن نے آج تک کسی عوامی ایشو کے حل کے لئے کبھی آواز بلند نہیں کی ، پروڈکشن آرڈر کو اپوزیشن سیاست کے طورپر استعمال کررہی ہے ،اپوزیشن کو کشمیر پر آواز بلند کرنے کی توفیق نہیں ہوئی، قوم کو مقروض اور ملک کو کنگال کرنے والے چور ،ڈکیت اور لٹیرے اپنے انجام کو پہنچیںگے،اعجاز چوہدری

جمعرات 19 ستمبر 2019 23:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری سے پنجاب سیکرٹریٹ میں حلقہ این اے 133 کی مختلف یونین کونسلز سے پارٹی رہنمائوں اور کارکنوں نے ملاقاتیں کیں، اس موقع پر اعجاز احمد چوہدری نے کارکنوں سے ملاقات کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے کہاکہ اپوزیشن اپنے اپنے قائدین کی کرپشن کا پیسہ کے تحفظ کے لئے اسمبلی میں غنڈہ گردی ، شور شرابہ اور بدمعاشی پر اتر آئی ہے ، اپوزیشن نے آج تک کسی عوامی ایشو کے حل کے لئے کبھی آواز بلند نہیں کی ، پروڈکشن آرڈر کو اپوزیشن سیاست کے طورپر استعمال کررہی ہے ،اپوزیشن کو کشمیر پر آواز بلند کرنے کی توفیق نہیں ہوئی، قوم کو مقروض اور ملک کو کنگال کرنے والے چور ،ڈکیت اور لٹیرے اپنے انجام کو پہنچیںگے، کرپٹ ٹولے کی قسمت میں رونا دھونا لکھا جا چکا ہے ،انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے اپنے اپنے دورِاقتدار میں جووارداتیںکی ہیں ان کا قوم کو حساب دینا پڑے گا ، پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے حواریوں نے ملک و قوم کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے ، حکومت نے نریندر مودی کو پاکستانی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہ دے کر مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا ہے، ملاقات کرنے والوں میں حاجی طفیل ، عدنان چوہدری ، رانا جمیل ، غلام حسین ، رانا غفور، رانا نعمان ، رانا علی چاند ، نفیس شاہ ، نادر بھٹی ، عرفان عباسی ، علائوالدین سمیت دیگر کارکنان شامل تھے ۔

(جاری ہے)

بعدازاں پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری سے پنجاب سیکرٹریٹ میں ، پی ٹی آئی این اے 133 واسا کوآرڈینیٹرز کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں واسا کے اعلیٰ آفسران ایکسین شازل وقار ، شمس ایوب گجر، ایس ڈی او علی حیدر ، قمرالحسن نیاز، عمار انور اور فرحان عباس نے شرکت کی ، اجلاس میں این اے 133 کی مختلف یونین کونسلز میں سیوریج پائب لائنوں کی تبدیلی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال ، کوآرڈینیٹرز نے اپنی اپنی یونین کونسلز میںسیوریج پائپ لائنوں کی تبدیلی کے حوالے سے سفارشات پیش کیں، اجلاس سے اعجازاحمدچوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کوآرڈینیٹرز اپنی اپنی یونین کونسلز میں سیوریج پائپ لائنوں کی صفائی کے لئے واسا کی ٹیموں سے بھرپور تعاون کریںگے، حلقے میں سیوریج پائپ لائنوں کی تبدیلی، گلیوں کی تعمیر اور صاف پانی کی فراہمی اولین ترجیح ہیں، این اے 133 کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں ، حلقے میں صفائی ستھرائی پر خصوصی طور پر توجہ دی جا رہی ہے ، اجلاس میں جہانگیر مغل، اشفاق بلوچ، چندہ ملک ، مہرنعیم اللہ تاج، بوٹاسیفی ، سمیع کھوکھر، عدیل جوئیہ، عمران نیازی، عدنان چوہدری ، محمد یونس ، منصور اسلام ، پیر خالد بخاری، محمد مرتضیٰ سمیت دیگر کوآرڈینیٹرز نے شرکت کی ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات