Live Updates

فیصل آباد ،موجودہ حکومت نے مارشل لاء ادوار کی یاد تازہ کردی ہے،چوہدری شیر علی

ہفتہ 21 ستمبر 2019 20:17

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2019ء) مسلم لیگ ن مے مرکزی رہنما سابق رکن قومی اسمبلی ومیئر فیصل آباد چوہدری شیر علی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے مارشل لاء ادوار کی یاد تازہ کردی ہے قوم حکومتی اقدامات کو سویلین مارشل لا سمجھتی ہے تاہم اگر ہمت ہے تو عمرانی حکومت میڈیا ٹرونل بناکر دکھائے ۔چوہدری شیر علی نے کہا کہ ملک میںسلیکٹڈ وزیر اعظم عمران خان کشمیر ایشو کی آڑ میں اپنی نااہلی چھپا رہے ہیں لیکن وہ عوام کو کب تک دھوکہ دیتے رہینگے انہوں نے خورشید شاہ کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے کہا کہ انکی گرفتاری سے اپوزیشن کے اس بیانیے کو تقویت ملی ہے کہU ٹرن خان بزدل، نااہل اور جھوٹا انسان ہے عوام کو ریلیف دینے کی بجائے ملک میںنیب گرفتاریوں کو سیاسی قیدیوں رنگ دیا اور انتہا پسند و انتقامی ایجنڈے کو پروان چڑھایا جارہا ہے اور اب غیر آئینی اقدام کے تحت میڈیا ٹرونل بناکر میڈیاکو جکڑنے اور آزادی صحافت کا گلا گھوٹنے کی تیاریاں کی جارہیں چوہدری شیر علی نے کہا کہ ملک میں اعلی تعلیم یافتہ ہاتھوں ڈگریاں اورCV لئے نوکری کی تلاش میں دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیںجبکہ عمراں خان کا چہیتا عثمان بزدار سکول میں دو ایکم دو اور دو دونی چار کا پہاڑہ یاد کرانے والے اپنے بہنوئی پرائمری سکول ٹیچرکو18 واں گریڈ دے رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ایک سال میں بجلی گیس اور تیل کی قیمتوں میں اضافہ نے مہنگائی کوآسمان پر پہنچا دیا ہے ،سر کاری ہسپتالوں میں مریضوں کیلئے دوا نہیںاور وہ بغیر علاج کے مر رہے ہیں چوہدری شیر علی نے چونیاں کے 3 معصوم بچوں کے اغوا اورقتل کے واقعہ پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ زینب کیس میں بڑے بڑے دعوے کرنے والا وزیراعظم اور اسکے درباری اب کیوں خاموش ہیں
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات