ٌ کشمیر پر اٹھاون ممالک کی حمایت کا حکمرانوں کا دعویٰ ہوا میں تحلیل ہوگیا‘سینیٹر سراج الحق
پیر 23 ستمبر 2019 21:45
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حلقہ انتخاب میں مختلف وفود سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ اب تک وزیر خارجہ اور وزیر اعظم اٹھاون ممالک کی حمایت کا دعویٰ کرتے رہے لیکن جب وقت آیا تو اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر پر بحث کیلئے قرار داد بھی پیش نہ کرسکے ۔ہم نے پہلے ہی کہا تھا ہمیں اقوام متحدہ یا امریکہ ہماری مدد نہیں کرے گا ہمیں اپنی جنگ خود ہی لڑنا پڑے گی۔دنیا کمزور کا ساتھ نہیں دیتی ۔ کشمیرمیں بھارتی مظالم اپنی انتہا کو پہنچ گئے ہیں مگر انسانی حقوق کے نام نہاد علمبردارمظلوم کشمیریوں کے حق میں بات کرنے کو تیار نہیں ۔انہوں نے کہا کہ پچاس دنوں سے کشمیر میں بدترین کرفیو ہے ،تعلیمی ادارے ،ہسپتال اور بازار بند ہیں ،اندر کی کوئی خبر باہر نہیں آرہی ،ہزاروں کشمیری نوجوانوں کو عقوبت خانوں میں بند کرکے انسانیت سوز مظالم کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔بچوںکیلئے دودھ ہے نہ بیماروں کیلئے دوائی۔لو گ اپنے مردوں کو گھروں میں دفنانے پر مجبور ہیں ۔لیکن عالمی ادارے تعصب اوربے حسی کا شکار ہیں اور مسلمانوں کے قتل عام پرآنکھیں کان اور زبان کرلیتے ہیں ۔سینیٹر سراج الحق نے ایک بار پھر حکومت کو متنبہ کیا کہ ٹرمپ کے فریب میں نہ آئیں ۔ٹرمپ پر اعتماد کرنا خودفریبی کے سوا کچھ نہیں۔ ۔فلسطینیوں اور کشمیر یوں کے قتل عام میں امریکہ بھارت اور اسرائیل کی سرپرستی کررہا ہے ۔مودی اور ٹرمپ کا بیان ان کی اسلام دشمنی کا واضح اعلان ہے ۔انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کو متحدہو کر اپنے مسائل خود حل کرنے چاہئیں ۔اقوام متحدہ اپنا اعتماد کھو چکی ہے ، امریکہ کے اشاروں پر رقص بسمل کرنے والی یو این اوکبھی بھی مسلمانوں کے مسائل حل نہیں کرے گیمزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کی چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ بھجوانے پر قوم اور سائنسدانوں کو مبارکباد
-
راجہ پرویزاشرف کا آئی ایم ایف پیکیج کی ممکنہ شرائط پر اظہار تشویش
-
ذرائع ابلاغ ریاست کا چوتھا ستون ہے ، ملک کے دشمن تشخص کو اجاگر کرنے میں ذرائع ابلاغ کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے ،سپیکر و ڈپٹی سپیکر
-
وزیراعظم کا شاہراہ قراقرم پر چلاس کے قریب بس حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار
-
وزیراعظم کا گندم درآمد سکینڈل کی تحقیقات کیلئے قائم کمیٹی کی رپورٹ پر عدم اطمینان ، اظہار برہمی
-
چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے چچا شیخ طہنون بن محمد النہیان کے انتقال پر گہر ے دکھ اور افسوس کا اظہار
-
چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینٹ کی خضدار بم دھماکے کی شدید مذمت
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی خضدار میں دھماکے کی مذمت
-
ایرانی تیل کی سمگلنگ میں کئی موجودہ اور سابق وزراء اور سیاستدانوں کے ملوث ہونے کا انکشاف
-
رفح میں اسرائیلی کارروائی سے وسیع پیمانے پر ہلاکتوں کا خدشہ، اوچا
-
سائبر کرائم کو ایف آئی اے سے الگ کرکے این سی سی آئی اے کے نام سے نئی ایجنسی بنادی گئی
-
ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 25 فیصد سے نیچے آ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.