پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم ِ قلب کل منایا جائے گا

جمعہ 27 ستمبر 2019 16:50

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2019ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم ِ قلب (ورلڈ ہارٹ ڈی)کل 29ستمبرکوبھر پور طریقے سے منایا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر عالمی ادارہ صحت، حکومت ِ پاکستان ، محکمہ صحت پنجاب ، انسٹیٹیوٹس آف کارڈیالوجی ، ہارٹ سیور فائونڈیشن اور دیگر سرکاری و نیم سرکاری تنظیموں اور این جی او ز کے زیرِ اہتمام سیمینارز ، کانفرنسز ، ورکشاپس ، مباحثوں اور آگاہی واکس کا اہتمام بھی کیا جائے گا،اس دن کو منانے کا مقصد لوگوں کو دل کی اہمیت ، اس کو لاحق خطرات ، دل کے بڑھتے ہوئے امراض ، حفاظتی و احتیاطی اقدامات، بر وقت تشخیص و مناسب علاج بارے آگاہی فراہم کرنا ہے ۔

دل کے امراض کی بڑی وجوہات میں تمباکو نوشی ، غیر صحت مند غذا اور جسمانی سرگرمیوں کا فقدان ہے، اس دن الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا خصوصی پروگرامز اور مضامین بھی شائع کریں گے۔

متعلقہ عنوان :