جموںوکشمیر لبریشن فرنٹ کی پارٹی پر پابندی برقرار رکھنے کے دہلی ہائی کورٹ کے فیصلے کی مذمت

بدھ 2 اکتوبر 2019 18:51

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2019ء) جموںوکشمیر لبریشن فرنٹ نے پارٹی پر عائد پابندی کو دہلی ہائیکوٹ کی طرف سے برقرار رکھنے کے فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارتی عدلیہ حکومت کا مہرہ بن چکی ہے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق لبریشن فرنٹ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہاکہ محمد مقبول بٹ اور محمد افضل گورو سمیت کشمیری رہنمائوں اور کارکنوں کے خلاف ہزاروں غیر قانونی اور غیر جمہوری فیصلوں کی طرح یہ فیصلہ بھی بھارتی جمہوریت اور عدالتی نظام کے لیے ایک شدید دھچکا ہے۔

ترجمان نے پارٹی پر پابندی برقرار رکھنے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ جج نے بھارتی حکومت کی ایما پر فیصلہ دیا ہے جس سے ثابت ہوگیا کہ بھارتی عدلیہ حکومت کے ہاتھوں کا ایک مہرہ ہے۔ ترجمان نے کہاآئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔ ترجمان نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں نظربند پارٹی سربراہ محمد یاسین ملک کے ساتھ روا رکھے جانے والے غیر انسانی سلوک کا نوٹس لے اور ان کی رہائی کے لیے اقدامات کرے۔

متعلقہ عنوان :