میرپور میں زلزلہ سے بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے، پوری قوم متاثرین کے ساتھ ہے ،خواجہ فاروق احمد
میرپور کی تعمیر نو اور متاثرین کی بحالی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ، متاثرین کی باعزت بحالی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے،مرکزی جوائنٹ سیکرٹری تحریک انصاف
جمعرات 3 اکتوبر 2019 16:44
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے میرپور میں زلزلہ متاثرہ علاقوں کھڑی شریف ، جاتلاں ، سموال اور دیگر علاقوں کے دورے کے دوران کیا۔
بعد ازاں خواجہ فاروق احمد نے سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے بھی ملاقات کی ۔ اس موقع پر چوہدری زوہیب اکبر ، ملک انصر ، مفتی خواجہ واجد اور دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ خواجہ فاروق احمد نے کہا کہ میرپور کے عوام آج آزمائش میں ہیں اس آزمائش کے دوران متاثرین نے صبرو استقامت کا مظاہرہ کیا اور آزمائش پر پورا اترے ۔ انہوں نے کہا کہ میرپور کی تعمیر نو اور متاثرین کی بحالی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔ میرپور کے متاثرین زلزلہ کے لئے جس پیکیج کا اعلان کیا گیا ہے یہ حتمی نہیں ہے یہ متاثرین کی داد رسی ہے ۔ نقصانا ت کا مکمل تخمینہ مرتب ہونے کے بعد متاثرین کی بحالی کیلئے معقول پیکیج کا اعلان کیا جائیگا۔ متاثرین کی باعزت بحالی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.