Live Updates

مریم اورنگزیب کی سیاسی قیدیوں کو بغیر کسی جرم ثابت نہ ہوئے بغیر قید میں رکھنے کی شدید مذمت

سعد رفیق ، سلمان رفیق ، مفتاع اسماعیل ، رانا ثنااللہ ، شاہد خاقان ، حمزہ شہباز اور مریم نواز کا ٹرائل ہو رہا ہے اور کوئی جرم ثابت نہیں ہوا،اپوزیشن پر جعلی مقدمات اور قید خانوں سے عوام کے حقوق کی جنگ سے دستبردار نہیں ہوں گے، ترجمان (ن)لیگ

ہفتہ 5 اکتوبر 2019 15:05

مریم اورنگزیب کی سیاسی قیدیوں کو بغیر کسی جرم ثابت نہ ہوئے بغیر قید ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اکتوبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سیاسی قیدیوں کو بغیر کسی جرم ثابت نہ ہوئے بغیر قید میں رکھنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ سعد رفیق ، سلمان رفیق ، مفتاع اسماعیل ، رانا ثنااللہ ، شاہد خاقان ، حمزہ شہباز اور مریم نواز کا ٹرائل ہو رہا ہے اور کوئی جرم ثابت نہیں ہوا،اپوزیشن پر جعلی مقدمات اور قید خانوں سے عوام کے حقوق کی جنگ سے دستبردار نہیں ہوں گے۔

ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ آج وہ لوگ جیل میں ہیں جنہوں پاکستان کے عوام کی خدمت کی ، کوئی کرپشن ثابت نہیں ہوئی ، آج یہ سب پاکستان کی عوام کے ضمیر کے قیدی ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ آج اِن سب کے بارے میں بھول جائیں گے وہ بغیر کسی الزام کے ثابت ہوئے جیل میں ہیں کیونکہ وہ سیاستدان ہیں اور اِن کا تعلق نواز شریف سے ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ سیاسی اسیروں کے بے گناہی کا سب سے بڑا ثبوت نیب کے اپنے الزامات اور ثبوت کا نہ ہونا ہے ۔

انہوںنے کہاکہ نوازشریف اور ان کے ساتھیوں پر نیب نے سرکاری وسائل کی کسی قسم کا کوئی بدعنوانی کا الزام نہیں لگایا۔ انہوںنے کہاکہ نواز شریف تین دفعہ ملک کے وزیراعظم ، لیکن سرکاری خزانے کی کرپشن کا ایک الزام بھی نہیں ، ایک سال سے جیل میں ۔ انہوںنے کہاکہ مریم نوازشریف کا اصل قصور نواز شریف کے ساتھ کھڑے ہونا ، نیب کا الزام دادا نے جائیداد میں حصہ کیوں دیا پہلے چار مہینے اور اب 60 دن سے زیادہ سے جیل میں ۔

انہوںنے کہاکہ سعد رفیق نے ریلوے کو نئی زندگی دی، ایک سال سے ذاتی کاروبار کے الزام پرعقوبت خانے میں ہیں،حمزہ شہباز، ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی پانچ مہینوں سے جیل میں ۔ انہوںنے کہاکہ خواجہ سلمان رفیق وزیرِ صحت ، ڈینگی کاخاتم ایک سال سے ذاتی کاروبار کے الزام پہ جیل میں ۔ انہوںنے کہاکہ شاہد خاقان عباسی پہ بطور وزیر اور وزیراعظم اختیار سے تجاوز کرنے کا جھوٹا الزام، 90 دن سے زیادہ جیل میں ۔

انہوںنے کہاکہ رانا ثناء اللہ پر جعلی مقدمہ ، منشیات کی برآمدگی کی وڈیو اور کوئی بھی ثبوت نہیں اور 100 دن سے زیادہ جیل میں۔انہوںنے کہاکہ مفتاح اسماعیل کو تو کسی الزام کہ بغیر 60 دن سے زیادہ جیل میں اور قصور صرف نواز شریف کے ساتھ کھڑے ہونا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ یوسف عباس دن سے زیادہ قصور نواز شریف کے بھائی کا بیٹا، الزام دادا کی جائیداد اور زاتی کاروباری، کبھی کوئی سرکاری عہدہ نہیں ۔

انہوںنے کہاکہ فواد حسن فواد ، احد چیمہ ایک سال سے جیل میں ، سرکاری پیسہ کی ایک روپے کی کرپشن کا الزام نہیں ، قصور نواز شریف اور شہباز شریف کے ساتھ دن رات محنت کی ۔ انہوںنے کہاکہ سیاسی انتقام پر کاربند نالائق حکومت آج تک اپنے جھوٹے الزامات کا ایک ثبوت نہیں دے سکی ۔انہوںنے کہاکہ ان سب کا اصل قصور نوازشریف کو اپنا قائد ماننا ہے ،پاکستان کی خدمت کرنے والے یہ سب لوگ نالائق وزیراعظم کے ذاتی حسد اور انتقام کی وجہ سے گرفتار ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ فسطائی آمرانہ حکمرانوں نے سیاسی اسریوں سے کھانا، دوائی، علاج، تکیہ اور چادر تک چھین لئے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ سیاسی انتقام کی انتہائی ہے کہ جیل مینوئل کے تحت قیدیوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی جاری ہے ۔ انہوںنے کہاکہ سچ چھپانے کے لئے اپوزیشن جیل میں اور میڈیا کی آنکھیں اور زبان بند کی جارہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ اپوزیشن پر جعلی مقدمات اور قید خانوں سے عوام کے حقوق کی جنگ سے دستبردار نہیں ہوں گے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات