Live Updates

35 سال تک ملک پر چوروں ، ڈاکوئوں نے حکمرانی کی،غلام سرور خان

چوہدری نثار علی خان اگر حلف نہیں اٹھاتے تو استعفی دیں ،وہ سیٹ بھی جیتیں گے ،راولپنڈی میں خطاب

اتوار 6 اکتوبر 2019 17:00

35 سال تک ملک پر چوروں ، ڈاکوئوں نے حکمرانی کی،غلام سرور خان
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اکتوبر2019ء) وفاقی وزیر برائے ہوابازی غلام سرور خان نے کہاہے کہ چوہدری نثار علی خان اگر حلف نہیں اٹھاتے تو استعفی دیں ہم وہاں سے بھی سے جیتیں گے ،حلقہ پی پی 10 کے لوگوں کوچوہدری نثار سے نجات دلائیں گے، چوہدری نثار نے جو کام 15 سال میں نہ کئے وہ 5 سالوں میں کرینگے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز راولپنڈی میں کارکنوں کے ایک اجتماع سے خطاب کے دوران کیا ۔

اس موقع پر واثق قیوم ،چوہدری محمد افضل ،حاجی امجد محمود و پی ٹی آئی کے دیگر راہنماء بھی موجود تھے ۔وفاقی وزیر غلام سرور نے کہاکہ ہم عمران خان کے پیروکار ہیں چپ کر کے گھر نہیں بیٹھ سکے،حلقے میں تبدیلی نہ لا سکے تو ہمارا کوئی فائدہ نہیں،پانچ سالہ دور کے اندر پانی کے مسائل حل کرینگے ،چہان ڈیم کی تعمیر کے بعد ہر جھونپڑی والے کو پینے کا صاف پانی ملے گا، اہلیان لکھن ،چک جلال دین اور حلقے کے دیگر لوگوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی کے لیے بھی وسائل بروئے کا ر لائے جائیں گے ، کوشش کریں گے ان علاقوں سے بھی قابل انجینئر،ڈاکٹرز بنیں ۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کہاکہ اس حلقے سے تین دور جیتنے والے کے دل میں یہاں کے لوگوں کا درد نہیں تھا ،حلقے کے لوگ خراج تحسین اور شکریہ کے حقدار ہیں کہ انہوں نے دونوں حلقوں سے اس شخص کو جوتیاں مار کر بھگایا۔انہوںنے کہاکہ 5 سال میں 100 فیصد بجلی اور گیس دینگے،6 ارب کی سکیمیں منظور کراچکا ہوں، 35 سال تک اس ملک پر چور ڈاکوئوں نے حکمرانی کی، پٹوار خانے بیچے گئے، پولیس اصلاحات نہ کی گئی۔

آج تمام بڑے چور جیل میں ہیں،2بڑے خاندان اوپر سے نیچے تک چور ہیں ،پیپلز پارٹی میری مائیکاپارٹی ہے ،مولانا ڈیزل زردای اور نواز شریف سے بڑا چور ہے۔غلام سرور کا مزید کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن کا پیٹ نہیں بھرتا انکی جماعت وہ جماعت ہے جس نے تحریک پاکستان کی مخالفت کی تھی، اس ملک کے عوام کو لیڈروں نے لوٹا،عمران خان نے اقوام متحدہ میں بتایا کہ ہم دہشتگرد نہیں ،آج مسلمانوں کو مغرب کی وجہ سے مشکلات ہیں ، عمران خان نے اقوام متحدہ میں کلمہ حق بلند کیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات