Live Updates

شیخوپورہ‘ ضلع بھر میں وزیراعظم عمران خان کی سالگرہ سادگی کے ساتھ منائی گئی

پیر 7 اکتوبر 2019 14:54

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اکتوبر2019ء) ضلع بھر میں وزیراعظم عمران خان کی سالگرہ سادگی کے ساتھ منائی گئی پانچوں تحصیلوں میں سالگرہ کی تقاریب کا اہتمام کیا گیا صوبائی وزیر میاں خالد محمود اور تحریک انصاف کے صوبائی رہنماء کنور عمران سعید خان کی اقامت گاہوں پر بھی عمران خان کی سالگرہ کے کیک کاٹنے کی تقاریب منعقد ہوئیں کنور عمران سعید خان کی اقامت گاہ پر ہونے والی 67 ویں سالگرہ کی تقریب میں تحریک انصاف کے رہنماؤں حاجی میاں محمد شفیق اشرفی رانا عبدالسمیع خان شیخ احسن پیر سکندر شاہ عبدالرزاق ہنجرا شہزاد خان رانا ذوالفقار علی سمیت متعدد کارکنوں نے شرکت کی پی ٹی آئی کی مرکزی کونسل کے رکن ڈاکٹر محمد اشرف گھمن کی اقامت گاہ پر بھی سالگرہ کی تقریب منعقد ہوئی-
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات