مولانا فضل الرحمان سکھر سے آزاد ی مارچ کا آغاز کریں گے، حامد میر
آزادی مارچ صادق آباد کے راستے سے پنجاب میں داخل ہوگا، پھر پنجاب سے اسلام آباد جائے گا، مولانا فضل الرحمان کو طاقت سے روکنے کی کوشش کی گئی تواس کی تیاری کی ہوئی ہے، ان کو گرفتار کیا گیا تو اس کی بھی انہوں نے تیاری کی ہوئی ہے۔ سینئر تجزیہ کار اور صحافی حامدمیرکا تبصرہ
ثنااللہ ناگرہ اتوار 13 اکتوبر 2019 20:02
(جاری ہے)
مولانا فضل الرحمان کو طاقت سے روکنے کی کوشش کی گئی تواس کی تیاری کی ہوئی ہے، ان کو گرفتار کرلیا جاتا ہے تو اس کی بھی تیاری کی ہوئی ہے۔
2014ء میں جب عمران خان نے دھرنا دیا تھا تو میں اس وقت بھی کہا تھا کہ عمران خان مارچ کریں لیکن دھرنا نہیں دینا چاہیے کیونکہ دھرنے سے پورے شہر کا نظام مفلوج ہوجاتا ہے۔آج بھی میرا یہی خیال ہے۔ کہ مولانا فضل الرحمان جلسہ کرکے واپس چلے جائیں ،لیکن وہ میری رائے پر عملدرآمد کرنے کے پابند نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بطور صحافی اطلاعات یہ ہیں کہ مولانا فضل الرحمان کم ازکم 2ہفتے کے دھرنے کی تیاری کرکے آئیں گے،اگر مولانا فضل الرحمان کو گرفتار کیا گیا تو انہوں نے کارکنا ن کو ہدایت کررکھی ہے کہ پاکستان کی 16مختلف شاہرائیں بند کردینی ہیں۔خواہ دھرنا ہو، یا شاہرائیں بند ہوں ، تو اس سے پاکستانیوں کومشکلات کا سامنا ہوگا۔ لیکن میں کرسکتا ہوں کہ 2014ء میں کچھ لوگوں نے سول نافرمانی کی تحریک کا اعلان کیا بجلی کے بل جلا دیے تھے۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان جب مارچ کررہے ہیں تونوازشریف جیل میں ہیں جب عمران خان نے دھرنا دیا تھا نوازشریف وزیر اعظم تھے۔ابھی مولانا فضل الرحمان نے مارچ کا اعلان کیا ہے۔ اگر ان کو گرفتار کیاجاتا ہے توان کی بڑی کامیابی ہوگی۔افراتفریح پھیل سکتی ہے، پھر دھرنا پورے ملک میں پھیل سکتا ہے۔عمران خان اگر یوٹرن لے لیے ہیں تو نوازشریف نے بھی یوٹرن لے لیا ہے وہ کہتے ہم دھرنے اور آزادی مارچ کی حمایت کرتے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.